Karwan Al_Safeer
*📚کن امور سے روزہ باطل نہیں ہوتا📚*
⭕ خضاب اور مہندی لگانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بال و ناخن کاٹنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ انجیکشن لگوانا،ڈرپ لگوانا
⭕ تیل لگانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بلیچ یا لپسٹک لگانا
⭕ پرفیوم ،عطر لگانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بغیر سحری کے روزہ رکھنا
⭕ آنکھ یا کان میں دوائی کے قطرے ڈالنا
⭕ دن کے وقت اح**ام سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ برش اور ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے دانت صاف کرنا روزے کو باطل نہیں کرتا۔ جب تک دانتوں کی صفائی کے دوران لعاب دہن کے ساتھ ملی ہوئی کسی چیز (ٹوتھ پیسٹ وغیرہ) کو روزہ دار نگل نہ لے۔ البتہ لعاب دہن کے ساتھ گھل مل جانے والی چیز سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بھول کر کھانے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔
⭕ نہانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بلغم نگلنے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ سپرے (INHALER) سے نکلنے والامواد (GAS ) خوراک کی نالی میں داخل نہ ہوتا ہو بلکہ سانس کی نالی میں داخل ہوتا ہوتو روزہ باطل نہ ہوگا
⭕ بھول جانے کی وجہ سے کوئی ایسا کام انجام دینا جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ غیر کثیف غبار یا غیر کثیف دھوئیں کا نگلنا
⭕ بےاختیار الٹی کرنا
⭕ بیوی کو چھونا جب کہ منی نکلنے کا یقین نہ ہو۔
⭕ ڈکار لینا اگرچہ کھانے پینے کے نکلنے کا احتمال ہو، اگر کوئی چیز نکل کر دوبارہ بے اختیار حلق میں اتر جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا۔
⭕ لعاب دہن نگلنا
⭕ تر لکڑی سے مسواک کرنا کہ تری کو نہ نگلنا
⭕ رات کو ایسی چیزکھالے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ اس کے کھانے کی وجہ سے دن میں بے اختیار قے آئے گی تو اس دن کاروزہ صحیح ہے۔
⭕ جولباس پہن رکھا ہو اسے ترکرنا مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ دانت نکلوانااورہروہ کام کرناجس کی وجہ سے منہ سے خون نکلےمکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ ترلکڑی سے مسواک کرنا مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ بلاوجہ پانی یاکوئی اورسیال چیزمنہ میں ڈالنامکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ آنکھ میں دواڈالنااورسرمہ لگاناجب کہ اس کامزہ یابوحلق میں پہنچے مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ ہرایساکام کرناجوکمزوری کاباعث ہومثلاً فصد کھلوانا اورحمام جانا مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ آنکھ میں دوا ڈالنا اور سرمہ لگاناجب کہ اس کامزہ یابوحلق میں پہنچے مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ ناک میں دوا ڈالنا اگر یہ علم نہ ہوکہ حلق تک پہنچے گی اور اگریہ علم ہوکہ حلق تک پہنچے گی تواس کااستعمال جائز نہیں ہے۔
⭕ خوشبودارگھاس سونگھنا مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا
⭕ شیاف استعمال کرنایعنی کسی خشک چیزسے انیمالینا مکروہ ہے لیکن روزہ باطل نہیں ہوتا..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
15100