All GB Updates
02/10/2024
سرد علاقوں میں انار کے گچھے بنا کر انھیں چھت کے اندر لٹکایا جاتا ہے تاکہ سیزن ختم ہونے کے بعد انھیں کھایا جا سکے، یہی ہمارا کولڈ سٹوریج ہوتا ہے ۔ زیر نظر تصویر چترال کے ایک گاؤں کی ہے۔ 🇵🇰❤️
02/09/2024
شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لیںڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہے جس کے نتیجے میں۔3 مسافر جاں بحق اور جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اپر کوہستان میں نیٹکو کی گاڑی کو پیش آیا ہے امدای کاروائیوں کیلئے ایمبولنس روانہ کردی گئی ہیں
01/09/2024
تحریر وزیر نعمان
استور جعلی انتقالات اور زمینیوں کی خرید و فروخت۔ عوامی حلقوں کی جانب سے منظم آواز آٹھائے جانے پر سرکاری سطح پر چند ملازمین کو معطل اور ریکارڈ سیل کرنا اور انکوائری کرانے کے احکامات۔
یہ انکوائری کیا عوامی ملکیتی زمینیوں کی بندر بانٹ پر عوامی تحفظات کو دور کرا پائے گی یا سابقہ انکوائریوں کیطرح لینڈ مافیاز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کالی بھیڑوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔
ہم قبل از وقت نیتوں پر شک نہیں کرسکتے ہیں۔ لیکن سابقہ انکوائریز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں لینڈ مافیاز کو تحفظ ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔
بحرحال استور کا ریکارڈ محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے۔ ریکارڈ کو ٹمپرنگ کرکے جعلی انتقالات اور قومیتوں کو بدلا گیا ہے۔
ہمارے کچھ دوست اس اہم سنجیدہ ایشو کو سیاسی رنگ دے آپنے سیاسی بدلے نکالنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے کی قسم کھا رکھی ہے۔ حالانکہ یہی دوست اسوقت مکمل خاموشی اختیار کئے بیٹھے تھے۔ ان میں اتنی جرات تو ہونی چاہیے تھی کہ وہ اسوقت متعلقہ افیسران سے بات کرتے اور کھل کر ان پر تنقید بھی کرتے۔ اسی ایشو پر ہم اس دور میں ڈاکٹر عباس صاحب کیساتھ کمشنر ۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملے اور آپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔
جو لوگ اسوقت مکمل خاموشی اختیار کئے رہے اور تعلقات بنانے میں مصروف رہے آج وہ فرنٹ فٹ پر آکر ایسے کھیل رہے ہیں جیسے انکو ان زمینیوں کی بندر بانٹ پر بہت زیادہ تکلیف پہنچی ہو۔ کچھ احباب کو زمینیوں کی بندر بانٹ سے سروکار نہیں ہے۔ انکے آپنے روگ ہیں۔آپنے حسد و بغض کی دکانیں ہیں بس ٹائمنگ کا فائدہ آٹھا کر آپنے بدلے چکانا چاہتے ہیں۔
کسی سیاسی شخصیت یا سرکاری آفیسر کو قصوار ثابت کرنے سے پہلے آپنے گریباں میں ہمیں جھکنا ہوگا ۔ہماری منافقت۔ خاموشی اور خوشامدی صفت ہی ہمارے وسائل اور زمینوں کی بندر بانٹ کرنے والی طاقتوں کو موقع فراہم کرتی ہیں۔ اسکے حقیقی قصوار وار ہم ہی ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the establishment
Telephone
Website
Address
Gilgit