Hafiz Sultan Rais Official
20/05/2026
جی بی اے-1: نلتر ویلی کے بزرگوں اور نوجوانوں کا آئی پی پی کے نامزد امیدوار حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی کی رہائش گاہ پر آمد
آج نلتر ویلی کے معززین، بزرگوں اور نوجوانوں کا ایک وفد حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی کی رہائش گاہ پہنچا۔
ملاقات میں حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آنے والے الیکشن کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے کھل کر کہا کہ نلتر ویلی کے عوام خدمت، دیانت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مکمل طور پر حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی کی حمایت کریں گے اور آئی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔
انشاءاللہ نلتر ویلی بھی اب تبدیلی کے اس قافلے کا حصہ بنے گا
آئی پی پی کے نامزد امیدوار حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ جی بی اے-1 کے مستقبل، نوجوانوں کے حقوق اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنے وژن کا اعلان کیا۔
یہ صرف تقریر نہیں، یہ وعدہ ہے۔
17/05/2026
جاگیر بسین میں آج ایک اہم شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا، جہاں کوہستان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معزز بھائی گل شیر خان اور شمشیر خان اپنی فیملی اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار برائے GBLA-1 حافظ مولانا سلطان رئیس الحسینی صاحب کے قافلے میں شامل ہوگئے۔
اس شمولیت کے ساتھ تقریباً 40 گھرانوں اور 150 ووٹوں کی بھرپور حمایت نے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔
علاقے کے عوام کا یہ جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کامیابی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ان شاء اللہ عوامی طاقت سے حلقہ نمبر 1 میں نئی تاریخ رقم ہوگی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.