Gilgit 24 Hours

Gilgit 24 Hours

Share

08/05/2026

چلیں بتائیں...!

15/03/2026

Sports:

🚨 MEGA ANNOUNCEMENT 🚨

The biggest futsal league in Ghizer is about to begin! ⚽🔥

🏆 Ghizer Futsal League – Season 1
Top teams from GB will compete in a thrilling competition filled with passion, skills, and true sportsmanship.

💰 Cash prizes for Winner, Runner-up, 3rd, and 4th position teams.

⚠️ Limited team slots – First Come, First Serve.
Register your team now and secure your place in this mega futsal event.

📞 Contact:
03168426951
03109327098

You Can Join WhatsApp Group to Register Your Team
https://chat.whatsapp.com/C0oy1SwRgocLm2q42t1f2h?mode=hqctcli

21/02/2026

ن لیگ کا بائیکاٹکیا جائے:
سابق وزیراعلی اور صدر مسلم لیگ نون حافظ حفیظ الرحمن نے وادی شہداء ضلع غذر، ہنزہ اور نگر کے باسیوں کو اینٹی ریاست کہ کر دل آزاری کی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمن کو غذر کے محب وطن لوگ اینٹی سٹیٹ نظر آتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی عسکری قربانیاں ،نشان حیدر اور بہت ساری فوجی اعزازات بھی نظر نہیں آتے ہیں۔ غذر کے باشعور لوگ نون لیگ کا بائیکاٹ کرے

سوشل ایکٹیوسٹ موسی مدد

Photos from Gilgit 24 Hours's post 10/12/2025

2026 گلگت بلتستان الیکشن — جی بی ایل اے 19-1 غذر، سیاسی ہلچل اور نئی امیدیں

گلگت بلتستان کے انتخابات قریب ہیں اور پورے خطے میں ایک نئی سیاسی لہر اور بے چینی کی فضا واضح طور پر محسوس کی جارہی ہے۔ ہر طرف جلسے، مشاورتی میٹنگز، میڈیا بیانات اور سوشل پلیٹ فارم پر بڑھتی ہوئی سرگرمی اس بات کا اعلان ہے کہ آنے والا وقت سیاسی طور پر نہایت فیصلہ کن ہونے والا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جن مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہی ہے، اس کے باوجود عوامی سطح پر اس کے ٹکٹ کے پیچھے دوڑنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔ یہ صورتِ حال اس بات کی گواہی ہے کہ ہزاروں لوگ اب بھی پاکستان تحریک انصاف کو دل سے چاہتے اور ہر محاذ پر سپورٹ کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

جی بی ایل اے 19-1 غذر — ایک حلقہ، طویل سیاسی تاریخ اور بھاری خیالات

گلگت بلتستان کے قدیمی اور تاریخ ساز حلقے جی بی ایل اے 19-1 غذر میں اس وقت سیاسی گرما گرمی نقطہ عروج پر ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو تقریباً 45 سال پیر سید کرام علی شاہ (پاکستان پیپلز پارٹی) اور 18 سال نواز خان ناجی (بی این ایف) نے اس حلقے کی سیاست پر راج کیا۔ گزشتہ دو ٹینئور میں اس حلقے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے عوامی ذہن و دل میں اپنی جگہ قائم رکھی۔

اس سال بھی عوام کا رجحان پاکستان تحریک انصاف کی جانب زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ مگر اس ماحول میں وہ لوگ بھی سامنے آ رہے ہیں جو ایجنسیوں کی کال اور دباؤ کا الزام لگا کر سیاسی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری طرف کچھ سیاسی شخصیات وفاقی حکومت کی پشت پناہی کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں وہی کامیاب ہوگا جسے عوامی دلوں کا ووٹ، اعتماد اور قبولیت حاصل ہو۔ نہ کوئی ایجنسی کسی کو جتوا سکتی ہے اور نہ وفاقی قیادت کسی کے لیے زمینی حقیقت بدل سکتی ہے۔

یہ سیاسی چالیں وقتی فائدہ دے سکتی ہیں لیکن نتائج کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے — اور وہ سوچ کر، دیکھ کر اور محسوس کر کے ووٹ دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی ٹکٹ کی دوڑ — نمایاں شخصیات کون ہیں؟

وفاق میں ہزاروں رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے اندر جی بی ایل اے 19-1 غذر کے ٹکٹ کے لیے نامزد افراد میں سب سے نمایاں یہ تین نام سامنے آتے ہیں:

نام تعارف

عظیم خان (دائن) ڈی چوک میں پارٹی کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گولیوں کا سامنا کیا اور خود گولی کھائی
مراد علی (سلپی پائن) آئی ٹی ماہر، فری لانسنگ و بلاگنگ ایکسپرٹ، غذر کی پہلی آئی ٹی کمپنی Emodian Technologies کے بانی، سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری
نعمت شاہ (بوبر) تحریک انصاف کو گلگت میں قدم جمانے میں عملی کردار، ڈسٹرکٹ سیٹ کے فاتح، اس وقت گلگت ڈویژن کی کابینہ کے رکن

ہر ایک کی اپنی جدوجہد، اپنی قربانی اور اپنی پہچان ہے۔ عوام اور پارٹی کے لیے کام کی بنیاد پر ٹکٹ کس کے سر سجے گا، یہ فیصلہ بالآخر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو کرنا ہے۔

اب سوال ٹکٹ کا نہیں — عوامی مسائل سمجھنے اور حل کرنے کا ہے

سیاست صرف جلسے اور بینروں سے کامیاب نہیں ہوتی۔ اصل سیاست اس وقت ہوتی ہے جب قیادت:

عوام کی مشکلات کو سمجھے

عملی حل پیش کرے

جوابدہ ہو

اور مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ساتھ نہ چھوڑے

آج عوام شعور رکھتی ہے۔ وہ جانتی ہے کہ کسے چننا ہے، کون ان کی زبان بولتا ہے، اور کون صرف وقتِ الیکشن نظر آتا ہے۔

آپ کی رائے — اس الیکشن کا اصل فیصلہ

ہم اپنے تمام معزز ریڈرز سے گزارش کرتے ہیں:

آپ کی نظر میں جی بی ایل اے 19-1 غذر کے لیے کون سا امیدوار عوامی مسائل سمجھنے، ان کا مؤثر حل نکالنے اور حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

📌 اپنی قیمتی رائے نیچے کمنٹ میں ضرور لکھیں
📌 پوسٹ شیئر کریں تاکہ زیادہ لوگ اپنی آواز شامل کرسکیں

آپ کی رائے — آپ کا ووٹ — آپ کا مستقبل
گلگت بلتستان کا فیصلہ گلگت بلتستان کے لوگ کریں گے۔ 🌟🇵🇰

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit
15100