Ghizer Public News
07/07/2026
گلگت:
شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے صدر بہادر جمیل کی لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 27ویں برسی کی تقریب میں شرکت، عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت
گلگت: صدر شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان بہادر جمیل نے معرکۂ کارگل کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کی 27ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شہید کی عظیم قربانی، بے مثال شجاعت اور وطن سے لازوال محبت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان بہادر جمیل نے کہا کہ شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ اور قومی وقار کی علامت ہوتے ہیں۔ قومیں اپنے محسنوں اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، کیونکہ شہداء کی قربانیاں ہی ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کی بنیاد مضبوط کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر پاکستان کے عظیم قومی ہیرو ہیں، جنہوں نے معرکۂ کارگل 1999ء کے دوران اپنی بے مثال بہادری، جرات، حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شجاعت اور دلیری آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہے۔بہادر جمیل نے کہا کہ لالک جان شہید نشانِ حیدر نے انتہائی دشوار حالات میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن کی حفاظت کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔ ان کی بہادری ایسی لازوال داستان ہے جس کا اعتراف دشمن نے بھی کیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہید لالک جان کی جرات اور عسکری صلاحیتیں غیر معمولی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ کارگل میں گلگت بلتستان کے بہادر سپوتوں نے بھی وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دفاعِ وطن کی تاریخ میں اپنے خون سے سنہری باب رقم کیا۔ گلگت بلتستان کے شہداء نے ہمیشہ وطن سے وفاداری، بہادری اور قربانی کی عظیم روایات کو زندہ رکھا ہے۔صدر شہداء فاؤنڈیشن نے کہا کہ ہمیں حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کے خاندان پر فخر ہے، جنہوں نے ایسے عظیم سپوت کو جنم دیا جس نے اپنی زندگی کی سب سے قیمتی متاع وطن کی سلامتی پر قربان کر دی۔ شہید کے اہلِ خانہ کی قربانی، حوصلہ اور صبر بھی پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست اور قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہداء کی یادوں کو زندہ رکھیں، ان کے خاندانوں کی عزت و تکریم کریں اور نئی نسلوں کو ان عظیم قربانیوں سے آگاہ کریں تاکہ حب الوطنی، جرات اور قومی یکجہتی کے جذبات مزید مضبوط ہوں۔بہادر جمیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور ان کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کا نام پاکستان کی تاریخ میں بہادری، وفاداری اور قربانی کی روشن علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے پہلے آرڈر پر دستخط کردئیے
وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے پہلے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے 89 ڈاکٹروں کو ریگولرائز کردیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit