Shaheed Saif-Ur-Rahman Government Teaching Hospital Gilgit
16/05/2026
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت ڈاکٹر افضل سراج چودھری نے کرنل مجیب الرحمٰن شہید پبلک اسکول اینڈ کالج جٹیال گلگت کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک نہایت دلچسپ اور فکر انگیز سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس سیمینار کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کے تقاضوں اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔
طلبہ نے بھرپور اعتماد، بہترین اندازِ گفتگو اور شاندار پریزنٹیشنز کے ذریعے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ پروگرام نے نوجوانوں میں تنقیدی سوچ، پبلک اسپیکنگ اور جدید دور کے تقاضوں کو سمجھنے کی صلاحیت کو مزید نکھارا۔
اس موقع پر سابق جٹیالینز ڈاکٹر افضل سراج چودھری اور ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے اپنی کامیابیوں، تجربات اور عملی زندگی کے اہم پہلو طلبہ کے ساتھ شیئر کیے۔ اُن کی حوصلہ افزا گفتگو نے نوجوان نسل کو محنت، خود اعتمادی، مستقل مزاجی اور اپنے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔
جاری کردہ۔ ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
15/05/2026
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی جانب سے
ڈاکٹر محبوب الحق کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر برائے مدت 2026–28 منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدارتی انتخابات کامیابی اور پُرامن ماحول میں مکمل ہوئے، جس میں ڈاکٹر محبوب الحق، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، نے اکثریتی ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
ڈاکٹر محبوب الحق اس وقت پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے ساتھ ساتھ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی اُن کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ دیانتداری اور ڈاکٹرز برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ڈاکٹرز کے حقوق، پیشہ ورانہ فلاح و بہبود اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر ہم الیکشن کمیشن YDA GB، تمام امیدواران، ووٹرز اور ڈاکٹرز برادری کو ایک کامیاب جمہوری عمل کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
خصوصاً ڈاکٹر نادر امان کو باوقار انتخابی شرکت اور جمہوری روایات کے فروغ پر سراہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر محبوب الحق کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🌹
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت
12/05/2026
12 مئی — عالمی یومِ نرسز کے موقع پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی جانب سے تمام مرد و خواتین نرسز کو International Nurses Day کے موقع پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
نرسز ہمارے صحت کے نظام کا وہ مضبوط ستون ہیں جو دن رات مریضوں کی خدمت، نگہداشت اور تیمارداری میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، صبر اور انسان دوستی کے جذبے کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔
آپ کی خدمت، شفقت، قربانی اور پیشہ ورانہ لگن قابلِ فخر ہے۔
ہر مشکل لمحے میں آپ ہی امید، حوصلے اور انسانیت کی بہترین مثال بنتے ہیں۔
✨ “Our Nurses. Our Future.” ✨
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت اپنے تمام نرسنگ اسٹاف کی انتھک خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔
🌹 Happy International Nurses Day 🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit