The Mountain Leaks
حاجی گلبر کے قریبی ساتھی نے نگراں وزیراعلی کے حوالے سے حیران کن انکشافات کردیئے حفیظ الرحمن اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا گڑھ جوڑ بے نقاب۔
نگراں وزیراعلی کے حوالے سے حاجی گلبر خان اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے سامنے تین آپشن رکھ دیئے کاظم میثم نے تینوں آپشنز مسترد کردیا۔
محمد علی قائد، برگیڈیئر بشارت اور وقار عباس میں سے کسی ایک کے نام پر اتفاق کرنے کا مشورہ دیا۔
جاوید علی منوا کی مخالفت کی وجہ سے محمد علی قائد کا راستہ روک لیا۔
سید سہیل عباس کی مخالفت کی وجہ سے برگیڈیئر بشارت بھی پہ بھی اتفاق نہ ہو سکا۔
بلتستان سے تعلق رکھنے والے وقار عباس منڈوق پر بذات خود اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اعتراض لگایا۔
کاظم میثم نے حفیظ الرحمن سے ساز باز کرکے راجہ نظیم الامین کے نام کو فائنل کردیا تھا جسکی مخالفت حاجی گلبر نے کیا۔
بالآخر معاملہ وزیراعظم کے پاس گیا وزیراعظم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان راجہ سکندر سلطان کی مداخلت پر موجودہ نگراں وزیراعلی جسٹس یار محمد کے نام کو فائنل کردیا۔
رپورٹ: راجہ حسین راجوا بیورو چیف روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس
25/05/2025
22 سال بعد لاپتہ امریکی کوہ پیما کی لاش دریافت
پیرو، ماؤنٹ ہواسکاران — دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد امریکی کوہ پیما ولیم اسٹیمپفل کی باقیات بالآخر پیرو کے برف پوش پہاڑ ماؤنٹ ہواسکاران سے دریافت ہو گئیں۔ 2002ء میں برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والے اسٹیمپفل کی گمشدگی ایک طویل معمہ بنی رہی۔
جون 2024ء میں پیرو کی نیشنل پولیس نے تصدیق کی کہ ان کی لاش برف کے نیچے حیران کن حد تک محفوظ حالت میں ملی ہے۔ حالیہ برسوں میں اینڈیز کے گلیشیئرز کے پگھلنے سے چھپے ہوئے علاقے منظر عام پر آ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ دریافت ممکن ہو سکی۔
یہ واقعہ نہ صرف کوہ پیماؤں کے لیے سبق آموز ہے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی ایک واضح مثال بھی ہے
fans ۔ fans
Click here to claim your Sponsored Listing.