HM media
گلگت: پنڈی روڈ پر چلنے والے رینٹ کار اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی من مانیوں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کا بھرپور کریک ڈاؤن، انچارج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدال واصف اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مسافروں سے زائد وصول کی گئی رقم واپس دلوائی بلکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو سخت وارننگ بھی جاری کی۔ عبدال واصف ایک فرض شناس، باصلاحیت اور عوام دوست آفیسر ہیں جو ہمیشہ قانون کی بالادستی، عوامی مفاد اور مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک رہتے ہیں، ان کی قیادت میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے جسے عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں تاکہ مسافروں کو لوٹنے والوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
HUSSAIN