Minhaj Ud Din
02/07/2026
اتنی گرمی کیوں پڑ رہی ہے، کیوں پڑ رہی ہے اتنی گرمی؟
22/06/2026
گلگت بلتستان اسمبلی میں چند معزز اراکین نے حلف اٹھایا ہے اور باقی صاحبان بھی عنقریب وزارتوں، مشاورتوں اور تصویروں میں مسکراتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ ایک نیک شگون ہے، بشرطیکہ شگون کے بعد کچھ کام بھی ہو جائے۔ عوام کی خواہشات بھی کوئی ایسی پُرفضا اور تخیلاتی نہیں کہ ناسا کے ساتھ مشترکہ خلائی پروگرام مانگ رہی ہو۔ عرض صرف اتنی سی ہے کہ انٹرنیٹ ایسا ہو جس میں پیغام بھیجنے کے بعد جواب پوتوں کے زمانے میں نہ آئے، پانی ایسا ہو جسے دیکھ کر معدہ احتجاجی دھرنا نہ دے، فون کال ایسی ہو جو "ہیلو" سے شروع ہو اور "آواز نہیں آرہی" پر ختم نہ ہو۔ تعلیم، صحت، روزگار، بیرون ملک اسکالرشپس اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بھی وہ آسائشیں نہیں جنہیں انسان خواہشات کے عجائب گھر میں رکھ دے، یہ تو وہ بنیادی ضرورتیں ہیں جن پر تہذیب کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔
خاکم بدہن، اگر نئی حکومت کے معززین ان سادہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے بجائے صرف کالے واسکٹ، سفید شلوار قمیص، پروٹوکول، سائرن اور تصویروں میں اپنی مسکراہٹوں کی آبپاشی کرتے رہے تو پھر عوام کو بھی حق پہنچتا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور مراعات کو دیکھ کر وہی کیفیت طاری ہو جو روزہ دار پر افطار سے پانچ منٹ پہلے پکوڑوں کی خالی پلیٹ دیکھ کر ہوتی ہے۔ وزارت اگر خدمت کے بجائے صرف گاڑی کے آگے لگی سرخ بتی اور پیچھے دو عدد خوشامدی گاڑیوں کا نام ہے تو پھر یہ منصب نہیں، ایک مہنگا شوق ہے، اور شوق بھی ایسا جو دوسروں کے پیسوں سے پورا کیا جا رہا ہو۔
ہماری دعا اور امید یہی ہے کہ یہ معزز اراکین تاریخ میں ان لوگوں کے طور پر یاد رکھے جائیں جنہوں نے پہاڑوں کے بیچ رہنے والوں کو صرف تقریروں کا ایندھن نہیں بلکہ ترقی کی روشنی دی۔ ورنہ عوام کا حافظہ اگرچہ کمزور سمجھا جاتا ہے، مگر خالی جیب، خراب انٹرنیٹ اور بند فون کالیں ایسی چیزیں ہیں جنہیں آدمی بھولنا بھی چاہے تو ماہانہ بل اور روزانہ کی پریشانیاں اسے یاد دلاتی رہتی ہیں۔ اور پھر ووٹر وہ ہستی ہے جو پانچ سال خاموش رہ کر بھی ایک دن ایسا فیصلہ سناتا ہے کہ بڑے بڑے سائرن خاموش اور بڑے بڑے واسکٹ الماریوں میں لٹکے رہ جاتے ہیں۔
تصویر کش: میرے عزیز دوست وجیہ حیدر۔
GBAssembly Baltistan Assembly Amjad Hussain AdvocateaHafiz Hafeez Ur Rehman PML(N)nPakistan Peoples Party - PPPhman PML(N) Pakistan Peoples Party - PPP
Click here to claim your Sponsored Listing.