Deosai Express

Deosai Express

Share

01/03/2026
24/09/2025

درد دِل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔ ورنہ طاعت کے لئے کُچّھ کم نہ تھے کروبیاں۔ وہ والدین خوش قسمت ہیں جن کی اولادیں مجبوری میں غریبوں اور بے کسوں کا مسیحا بنتی ہیں۔خصوصا کم عمر نوجوان جب خالص درد دِل رکھ کر بےلوث خدمت کرکے دوسروں کے دل جیتتے ہیں وہی لوگوں کی نظر میں ہیرو بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اُس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ گزشتہ روز کاندے کی ایک خاتون جس کی دو بچیاں موجود ہیں، گوبر لانے کی خاطر قریبی چراگاہ جانے کے لئے پل سے گزر رہی تھی ،اچانک پاؤں پھسل گئی اور یک دم دریا کی بےرحم لہروں میں گر گئی۔لوگوں نے شور مچایا،سارے جوان دریا کی دونوں طرف خاتون کو بچانے کے لئے دوڑنے لگے مگر خطرناک لہروں اور موجوں کے خوف سے وہ مذکورہ خاتون کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ تقریباً ایک کلو میٹر پانی میں محصور رھنے کے بعد ایک کم عمر ۱۹ سالہ نوجوان مسمی گلزار علی ولد ابراھیم) گلزار ملک پا) نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مذکورہ خاتون کو بڑی مشکل سے دریا کے خطرناک پانی سے اُٹھا کر کنارا تک لے آیا۔لوگوں کا خیال تھا کہ خاتون اب فوت ہو چکی ہے ،سب مایوس تھے۔ با ہمت نوجوان گلزار علی نے لوگوں کو پکارا کہ خاتون خُدا کے فضل سے زِندہ ہے ،لہٰذا اِس کے لئے متبادل کپڑا لیے آئیں۔یہ سن کر تمام خواتین و حضرات بہت خوش ہوئے۔گلزار علی نے خاتون کو مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی اور پیٹ میں موجود پانی سارے اپنے ماہرانہ طریقے سے باہر نکال دیا پھر خاتون کو الٹی کرائی گئی۔خاتون اب آہستہ آہستہ گفتگو کرنے لگی، اب سب کو امید ہوئی کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سب نے خُدا کا شُکر ادا کیا۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ خاتون کو بچانے والا تو خُدا کی ذات ہے مگر گلزار علی نے دریا میں چھلانگ لگا کر عمر اور وزن میں خود سے کافی بڑی ایک خاتون کو دریا کے درمیان سے اُٹھا کر کنارے تک لانا پھر اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد فراہم کرکے اُس کی جان بچانا بھی ایک عظیم کارنامہ سے کم نہیں ہے۔لہٰذا اہلیانِ کاندے نے فورس کمانڈر صاحب جی بی،وزیرِ اعلیٰ صاحب جی بی،چیف سیکٹری صاحب جی بی،کمشنر صاحب بلتستان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر صاحب گنگچھے ،۳۲۴ بریگیڈ صاحب سیاچن اور ایس پی صاحب گنگچھے سے مطالبہ کیا ہے کہ مسمی گلزار علی ولد ابراھیم قوم ملک پا ساکن کاندے کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے اور کسی مناسب محکمے میں ملازمت بھی دی جائے۔کیوں کہ انھوں نے ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے جو کہ ریسکیو آپریشن میں بھی نہ ممکن تھا۔اِس نفسا نفسی کے دور میں بغیر اُجرت کے ایک مرغی کو بچانے والا کم دستیاب ہوتا ہے مگر کاندے کے اِس کم سن ہیرو نے ایک انسان کی زندگی کو بچانے کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور دریا کے درمیان جا کر فرض انسانی نبھاتے ہوئے اپنے گاؤں کی خاتون کو زِندہ بچا لیا۔ ایسے جوانوں پر جتنا فخر کرے کم ہے۔ہم گزار علی ملک پا کے اس عظیم الشان کارنامے کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔۔ اپنے لئے تو سب جیتے ہیں اِس جہاں میں۔ ہے زِندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔

29/08/2025

🚨 "Human Activities & Global Warming" Alert 🚨

The entire northern region of Pakistan is now experiencing the harsh effects of climate change.

📍As of today, the situation at the Hushey Suspension Bridge is extremely dangerous! 🌉
Due to high water levels, the river is almost touching the bridge — making it very risky to cross, especially at night. 🚸

⚠️ Everyone is advised to be extremely careful! ⚠️
There is no alternate bridge available in the area.

Although workers from PDW Kanday & Hushey have been working on the Hushey road for the past week, the government has shown little interest in this critical situation. There is no proper action or repair work being done.

Currently, many trekkers returning from the GGLA Trek are struggling to cross the bridge safely. The road and bridge situation is making travel nearly impossible.

🙏 We make a serious and urgent request to the Gilgit-Baltistan Government to take immediate action to repair the road and secure the suspension bridge.

---

📢 Please like, share, and comment to spread awareness.
Let’s get this message to the authorities!

27/08/2025

نیوز ہیڈلائنز،
زیر نظر تصویر میں اس وقت کاندے کا بجلی گھر کی اور فلو ٹینکی گرنے کا شدید خطرہ لاحق ہے ۔کسی بھی وقت گر سکتا ہے ۔بار بار کہنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہا ۔یا کسی بڑے حادثے کا شکار کر رہے ہیں ۔جناب ار ای ایکسن محکمہ برقیات🙏🏻 حکام بالا سے ایک بار پھر ہم اپیل کرتے ہیں بروقت اس کا کوئی حل نکالیں 🙏🏻 اس وقت کاندے کا بجلی کاندے والوں سے ان کا حق چھین کر سلنگ سے لے کر ہوشے تک دے رہا ہے۔ ۔۔۔یہ دینے کے لیے اپ حکم تو چلاتا ہے ۔لیکن جب اس طرح کے مسئلہ مسائل ہوتے ہیں تو اپ لوگوں کو تو ہوش ہی نہیں اتا ہے ۔۔ذرا سوچیے۔اور اس کے اوپر فوری ایکشن لیں 🙏🏻🙏

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Gilgit
03555040170