Mufti Ejaz Aman

Mufti Ejaz Aman

Share

25/01/2025
09/01/2025

باب نمبر : 01
ایمان کا بیان

جب آدمی عاقل اور بالغ ہو جاتا ہے تو اس کو ایمان لانا یعنی اللہ کو ایک اور رسولوں کو برحق ماننا فرض ہو جاتا ہے۔جس کی تفصیل آگے آتی ہے، ایمان لانے کے بعد تمام عبادات فرائض و واجبات وغیرہ اس پر لازم ہو جاتے ہیں اور تمام ممنوعات و محرمات حرام ہو جاتے ہیں
فرض دو قسم کے ہیں
1. دائمی جو ہمیشہ فرض ہو اور وہ ایمان پر ثابت قدم رہنا اور حرام و کفر و شرک سے بچنا ہے۔( یہ عقائد سے تعلق رکھتا ہے )
2. وقتی جیسے نماز،روزہ،زکوٰۃ،حج وغیرہ ( ان کا حامل علمِ فِقہ ہے ) فرائض کا علم حاصل کرنا فرض ہے۔یعنی جب کسی فرض کا وقت آ جائے تو اس فرض کے متعلق احکامِ شرع کا علم حاصل کرنا بھی ضروری ہو جاتا ہے،مثلاً جب آدمی مسلمان ہوا یا بالغ ہوا تو ان چیزوں کا جاننا ضروری ہے جن کے بغیر ایمان صحیح نہیں ہوتا۔اور جب نماز فرض ہو گئی تو نماز کے احکام کا سیکھنا فرض ہے،ماہ رمضان المبارک کے آنے پر روزے کے احکام اور مالدار صاحبِ نصاب ہونے پر زکوٰۃ کے احکام کا سیکھنا علیٰ ہذالقیاس،حج و نکاح و طلاق و حیض و نفاس و بیع و شرا (خرید و فروخت) وغیرہ کے احکام کا سیکھنا اپنے اپنے وقت پر فرض ہو جاتا ہے۔ایمان و نماز روزہ اور حیض و نفاس کے احکام کا علم بقدر ضرورت حاصل کرنا ہر مومن مرد و عورت پر فرضِ عین ہے

02/01/2025

دین اسلام عورت کے لیے ٹخنوں سے نیچے کپڑا اور مردوں کے لیے ٹخنوں سے اوپر کپڑا کرنے کا حکم تھا !!

مگر موجودہ وقت میں مرد اپنے ٹخنے چُھپانے جبکہ عورتیں دِکھانیں کو فیشن سمجھتی ہیں یہی شیطانی فیشن جہنم لے جائے گا۔

نبی کریمﷺ نے فرمایا تہمد کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہو وہ جہنم میں ہو گا۔ _(صحیح البخاري: 5787)_

لیکن موجودہ فتنوں کے دور میں مردوں میں ٹخنوں سے اوپر کپڑا رکھنے والوں کو بیوقوف سمجھا جاتا ہے جب کے نیچے رکھنے والوں کو ماڈرن اور عورتوں میں ٹخنے سے اوپر رکھنے کو فیشن سمجھا جاتا ہے۔

اب آپ بازاروں میں پارکس میں تعلیمی اداروں میں جہاں کہیں غور کر لیں آپ کو ایسا ہی نظر آئے گا اگر آپ جہنم کی گرم آگ سے بچنا ہے تو سنت رسول پر چلے اور عورتوں کو بھی جہنم آگ سے بچائیں۔

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Gilgit