Imamians Oshikhandass Unit
13/03/2026
آج مورخہ 13 مارچ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ریجن ڈسٹرکٹ 2، لوکل یونٹ اوشکھنداس کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد یومِ القدس کے موقع پر ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی جامع مسجد اوشکھنداس سے شروع ہو کر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوشکھنداس تک نکالی گئی، جس میں مؤمنین و خواران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اوشکھنداس کے امامِ جمعہ والجماعت شیخ علی محمد شریعتی نے یومِ القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ القدس صرف ایک دن نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔
آخر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لوکل یونٹ اوشکھنداس کے صدر نے شرکاء کے سامنے قرارداد پیش کی، جسے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس قرارداد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور عالمی طاقتوں کی جانب سے ہونے والے ظلم و ستم کی مذمت کی گئی۔
اس ریلی کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت، بیت المقدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا اور امتِ مسلمہ میں اتحاد و بیداری کو فروغ دینا تھا۔
06/03/2026
احتجاج! احتجاج! احتجاج!
امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور رہبر معظم کی شہادت اور ملت کے بےگناہ جوانوں کی شہادت کے خلاف آئی-ایس-او لوکل یونٹ اوشکھنداس کی جانب سے بعداز نماز جمعہ احتجاج ریکارڈ کیا گیا اور اس میں قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حیسن الحسینی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کی طرف سے جو مطالبات پیش کیے گئے ہیں ان کی تائید کی گئی اور فوراً حل کرنے کی اپیل کی گئی۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن ڈسٹرکٹ-2 اوشکھنداس لوکل یونٹ
02/02/2026
ان شاء اللہ پندرہ شعبان المعظم کے موقع پر ایک عظیم الشان اور بابرکت پروگرام اوشکھنداس کی (مرکزی جامع مسجد) میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
آپ تمام مؤمنینِ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مقدس پروگرام کے انعقاد کے لیے دل کھول کر خصوصی تعاون اور فنڈنگ فرمائیں۔
نیز وہ مومنین جو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب، خیرات، صدقہ یا کسی نیک نیت کے ساتھ کچھ دینا چاہتے ہیں، وہ ذمہ دارانِ پروگرام سے رابطہ کریں تاکہ پروگرام کے دوران( امام بارگاہ) میں آپ تمام کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جا سکے
اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔ آمین ۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Gilgit