Current GB

Current GB

Share

04/06/2026

کل جی بی اے 18 دیامر، حلقہ 4، ایڈیشنل ضلع تانگیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ ملک کفایت کے سیاسی الحاق کے موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ووٹرز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے دوران ایک بندوق کا وہ حصہ جسے ہاتھ سے پکڑا جاتا ہے جگہ ٹوٹ گیا۔ جس کے باعث بندوق بے قابو ہو کر نیچے بیٹھے ہوئے عوامی مجمع کی جانب رخ کر گئی۔ اس دوران چلنے والی گولی دو نوجوانوں کو جا لگی۔ ایک کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
ایڈیشنل ضلع تانگیر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، علمائے کرام، سیاسی نمائندوں اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بندوق کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اگر اب بھی عوام اس خطرناک روایت سے باز نہ آئے تو ایڈیشنل ضلع تانگیر میں دفعہ 144 نافذ کر کے اسلحہ اور فائرنگ کے کلچر کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔
نوٹ: کل ریلی سے قبل عمران وکیل اور ایڈووکیٹ ملک کفایت نے واضح الفاظ میں عوام کو فائرنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باوجود بعض افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

03/06/2026

پنجاب پولیس کی کوسٹر
گلگت الیکشن ڈیوٹی پر جاتے ہوئے کمیلہ بازار میں حادثہ کا شکار
5۔6افراد زخمی۔۔ ذرائع

Photos from Current GB's post 02/06/2026

چلاس: فیری میڈوز حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو سیاحوں کے ورثاء کی تلاش جاری

فیری میڈوز کے قریب پیش آنے والے جیپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو سیاحوں کے ورثاء کی تلاش تاحال جاری ہے۔

دونوں میتیں آر ایچ کیو ہسپتال چلاس میں رکھی گئی ہیں۔ حادثے میں مجموعی طور پر سات افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے پانچ افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ دو میتوں کے ورثاء سے ابھی تک رابطہ نہیں ہو سکا۔

انتظامیہ کے مطابق اگر کل تک ورثاء سے رابطہ نہ ہو سکا تو دونوں میتوں کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں چلاس شہر میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔ اسپتال ذرائع

02/06/2026

اہم سفری اطلاع
بابوسر ٹاپ روڈ 6 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 6 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

02/06/2026

تریس مٹہ بانڈہ کوہستان حادثے میں جاں بحق افراد کی معلومات ۔

ریسکیو کیلئے ہر ساتھی کوشش کریں جگہ کافی مشکل ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Gilgit