GMN Urdu

GMN Urdu

Share

Photos from GMN Urdu's post 27/06/2026

نو منتخب رکن اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلستان زولفقار علی مراد کا گزشتہ رات دلخراش روڈ حادثہ میں وفات پانے والے نگر خاص کے جوان کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزت اور ہمدردی کا اظہار کیا
اسی حادثہ میں پی پی پی ضلع نگر کے نائب صدر عباس علی نگری کے بھائی بھی زخمی ہوا ھے وفد نے عباس نگری سے بھی بھائی کے صحت یابی کے لئے دعا بھی کیا اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا
اس کے علاوہ نگر خاص میں حالیہ دنوں وفات پانے والے مرحومین کے گھر بھی جا کے تعزت پیش کیا

25/06/2026

مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم کی صاحبزادی ایڈوکیٹ سوہا خان ایم فل/ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے حکومتِ ملائیشیا کی اسکالرشپ پر ملائشیا پہنچ گئی۔

Photos from GMN Urdu's post 24/06/2026

منیر جوہر کو سندِ تحسین سے نواز دیا گیا
گلگت: وزیر سیاحت، ثقافت، کھیل و امورِ نوجوانان گلگت بلتستان سید عادل شاہ نے منیر جوہر کو ان کی نمایاں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں سندِ تحسین (Certificate of Appreciation) پیش کی۔
یہ اعزاز حکومتی سرگرمیوں کی مؤثر میڈیا کوریج، عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی، اور ابلاغی امور کو پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے پر دیا گیا۔
تقریب کے دوران سید عادل شاہ نے منیر جوہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مؤثر ابلاغ کسی بھی ادارے اور حکومت کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لگن سے انجام دی جانے والی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
اس موقع پر منیر جوہر نے اعزاز کے حصول پر وزیر سیاحت سید عادل شاہ اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Near Press Club River View Road Gilgit
Gilgit
15100