GHIZER TIMES

GHIZER TIMES

Share

24/04/2026

گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑی پیش رفت، استحکام پاکستان پارٹی مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
اسلامی تحریک کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
غذر سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی، جس سے پارٹی کی سیاسی قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق آنے والے انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
Atif Salman
Haji Gulbar Khan
Quaid Khan Akbar Khan

23/04/2026

داین میں کے دوران معروف سیاسی شخصیت جگیر خان نے پُرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم خان اس وقت عوام کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخلص، باصلاحیت اور عوام دوست رہنما ہیں جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود رہے ہیں۔
جگیر خان نے مزید کہا کہ آج علاقے کو ایسی مضبوط قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو بہتر مستقبل دے، ترقی کے نئے راستے کھولے اور عوام کے حقوق کا حقیقی تحفظ کرے، اور عظیم خان اس اعتماد پر پورا اترتے ہیں۔
Azeem Khan
Imran Khan
@

22/04/2026

بشمول محکمہ پولیس، تمام محکموں میں بھرتیوں پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی نئی اور جاری دونوں قسم کی بھرتیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ جاری بھرتیوں کو جس مرحلے پر بھی ہیں، وہیں معطل تصور کیا جائے گا۔ یہ پابندی عام انتخابات 2026 کے نتیجے میں نئی منتخب حکومت کے قیام تک برقرار رہے گی

منجانب
شبیر میر ، ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
@

21/04/2026

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینیئر نائب صدر امنہ علی نے بھی اپنے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔۔۔۔۔

21/04/2026

یاسین میں بہترین اپوزیشن کس نے کی۔
تحریر: ذیشان ساحل
اگر اس کا غیر جانبدار اور حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلم انقلابی، شیر نادر شاہی اور گوہر ایڈووکیٹ نے اس عرصے میں نمایاں، جاندار اور مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔
خصوصی طور پر اسلم انقلابی اور شیر نادر شاہی نے اپنی سیاست کو صرف یاسین تک محدود نہیں رکھا بلکہ پورے گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے۔ انہوں نے ہر اُس معاملے پر کھل کر مؤقف اختیار کیا جہاں عوامی مفاد کو خطرات لاحق تھے، چاہے وہ گندم سبسڈی کا حساس مسئلہ ہو یا پہاڑی وسائل اور معدنیات پر عوام کے حق کی بات۔
اس کے ساتھ ساتھ شیر نادر شاہی اور اسلم انقلابی نے درکوت سے پھنڈر تک مختلف علاقوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جو کسی بھی سیاسی جدوجہد کی کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
ان رہنماؤں کی سیاست محض بیانات اور دعوؤں تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے عملی جدوجہد کو ترجیح دی۔ احتجاجی تحریکوں میں شرکت، عوامی حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کرنا اور ہر سطح پر مزاحمت کرنا ان کی سیاست کا نمایاں پہلو رہا۔
یہی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی خاطر انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کی جدوجہد محض وقتی یا نمائشی نہیں بلکہ اصولی اور سنجیدہ تھی۔
گوہر ایڈووکیٹ نے بھی قانونی اور آئینی محاذ پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور ایک مضبوط اپوزیشن کی شکل دینے میں اپنا حصہ ڈالا۔
بلاشبہ، گزشتہ پانچ سالوں میں یہ شخصیات یاسین میں حقیقی اپوزیشن کی علامت بن کر سامنے آئیں، جنہوں نے نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی کی بلکہ ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی، اور یہی کسی بھی مؤثر اپوزیشن کی اصل پہچان ہوتی ہے۔

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Gilgit
Gilgit
15600