30 Bedded Hospital Danyore
14/05/2026
الحمدللہ
آج Sahara Welfare Organization کی جانب سے Muhammad Abad Hospital میں ایک فری آئی آؤٹ ریچ کلینک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے طبی مشاورت فراہم کی۔
کیمپ کے دوران تقریباً 80 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت طبی رہنمائی اور مزید علاج کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
اس فری آئی کیمپ میں شامل ڈاکٹرز اور ٹیم ممبران میں
ڈاکٹر ندیم،
ڈاکٹر رضوان،
ڈاکٹر ابسانہ،
ڈاکٹر جواد،
ڈاکٹر فرحانہ،
اور ڈاکٹر امین شامل تھے۔
جبکہ سپورٹنگ اسٹاف میں لال محمد نے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر اظہر مقصود نے Sahara Welfare Organization کی عوامی خدمت اور قیمتی تعاون کو سراہتے ہوئے ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ہسپتال انتظامیہ اس کامیاب فری آئی کیمپ کے انعقاد پر تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ٹیم ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
13/05/2026
اسٹاف ٹریننگ سیشن رپورٹ
آج محمد آباد ہسپتال میں سینئر اسٹاف ممبر پروین نے میڈیکل اسٹاف کو انفیوژن پمپ کے بارے میں ایک معلوماتی ڈیمونسٹریشن دی۔ انفیوژن پمپ ایک اہم طبی ڈیوائس ہے جو مریضوں کو IV ادویات اور فلوئیڈز درست مقدار اور محفوظ طریقے سے فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ٹریننگ سیشن کے دوران اسٹاف کو:
انفیوژن پمپ کے درست استعمال
IV ادویات اور فلوئیڈز کی محفوظ فراہمی
ڈوز کنٹرول اور مانیٹرنگ
مریضوں کی حفاظت اور احتیاطی تدابیر
کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
اس ٹریننگ کا مقصد اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، مریضوں کی بہتر نگہداشت، اور جدید طبی آلات کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا تھا۔
ہم سینئر اسٹاف ممبر پروین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی معلومات اور عملی تجربہ اسٹاف کے ساتھ شیئر کیا۔
محمد آباد ہسپتال مینجمنٹ
04/05/2026
📢 اہم اعلان
محمد آباد ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے خوشخبری!
اب ہسپتال میں خواتین کے امراض (گائنی) اور زچگی (آبسٹیٹرکس) کے لیے جدید الٹراساؤنڈ سہولت باقاعدہ طور پر فراہم کر دی گئی ہے۔
مریضات اب اپنی تشخیص اور معائنہ اسی ہسپتال میں بآسانی کروا سکتی ہیں۔
۔
انتظامیہ
محمد آباد ہسپتال
29/04/2026
📢 اہم اعلان برائے عوام الناس
تمام معزز شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 30 بیڈڈ ہسپتال محمد آباد میں عام عوام کے لیے ریبیز (Rabies) ویکسین کی سہولت دستیاب ہے۔
اگر کسی فرد کو کتے یا کسی مشتبہ جانور نے کاٹا ہو تو فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کریں اور بروقت ویکسین لگوا کر اپنی جان کا تحفظ یقینی بنائیں۔
📍 مقام: 30 بیڈڈ ہسپتال محمد آباد
آپ کی صحت، ہماری ترجیح
انتظامیہ
30 بیڈڈ ہسپتال محمد آباد
22/02/2023
#ایڈمن
مورخہ 22 فروری 2023 کو ڈاکڑ ولی محمد صاحب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے 30 بیڈ ہسپتال محمد آباد ORD سٹور کا دورہ کیا۔ ڈاکڑ ولی محمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا 30 بیڈ ہسپتال محمد آباد کے دورے کے موقع پر سید محمد افضل واڈ ماسٹر اور محمد اصغر MTO بھی موجود تھے۔
21/02/2023
#ایڈمن
مورخہ 20 فروری 2023 کو ڈاکڑ ولی محمد صاحب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے 30 بیڈ ہسپتال محمد آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکڑ ولی محمد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا 30 بیڈ ہسپتال محمد آباد کے دورے کے موقع پر منورحسین سٹور کیپر بھی موجود تھے۔
منورحسین سٹور کیپر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکڑ ولی محمد کو میڈیکل سٹور کے تمام ادویات بھی چیک کرائےـ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
15100