PMLN Kashrote

PMLN Kashrote

Share

17/03/2026

بات کو سمجھو بھــــــــائی
جو کھانے منع ہیں وہ اٹھانے بھی منع ہیں 🥰🤪

25/02/2026

آج کل بعض لوگ حافظ حفیظ الرحمن کو بہانہ بنا کر بغض کشمیری میں جل رہے ہیں جن لوگوں کو اپنے باپ کا پتہ نہیں کہ وہ اصلی ہے یا وہ کسی اور کا نطفہ ہے منہ اٹھا کر کشمیریوں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں کشمیریوں کی تاریخ سے ناواقف لوگ اگر کشمیریوں کی تاریخ پڑھیں گے تو جی بی کا سب سے بڑا لیڈر جوہر علی کشمیری بٹ فیملی کا تھا جس کو سب اپنا لیڈر اور ماں کا یار مانتے ہیں کشمیری دنیا بھر میں ایک عزت دار پڑھی لکھی اور حکمران قوم کی حیثیت سے پہچانی اور جانی جاتی ہے یورپ آسٹریلیا امریکا سمیت تمام براعظموں کے ملکوں کے پارلیمان میں جاکر دیکھیں آ پ کو کشمیری نظر آئیں گے ہمارے آباؤ اجداد نے حکومت کی ہے خود اس گلگت کی 1890 کی مردم شماری کو چیک کریں تو ان لوگوں کو پتہ چلے گا کہ لون، بٹ، ڈار،میر، پیئر ،سندھن ، راوٹ ، کشمیری قبائل اکثر راجپوت ہیں ہندوستان پر حکومت کرنے والے ہیں ان کو اپنی حیثیت کا خود کچھ پتہ نہیں وہ کشمیریوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں گلگت بونجی استور تو براہ راست مہاراجا کشمیر کے ماتحت رہے ہیں ہم یہاں صدیوں سے آباد ہیں یہاں کے حقیقی باشندے ہیں اس لیے ہم پشتنی ہیں کسی کو کوئی شک شبہ ہے تو وہ استور سے ریکارڈ نکال کر دیکھ سکتا ہے انہیں عناصر نے گلگت میں تو اسی حقیقت کو چھپانے کے لیے تحصیل کو ریکارڈ سمیت جلایا ہے لیکن استور اور سری نگر کے ریکارڈ کو کیسے چھپا سکتے ہیں.
سینئر کارکن مسلم لیگ گلگت بلتستان زید احمد میر

05/02/2025

وفاقی قائدین کو سکوت توڑنا ہوگا۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ون یونٹ کے لیے
اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔
طفیل احمد خان صدر مسلم لیگ ن ضلع گلگت نے اپنے ایک بیان میں کہا، پچھلے دو سالوں سے مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر بنک ووٹ کے اعتبار سے تو کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ نام نہاد فارورڈ بلاک کے بے جا تنقید کی وجہ سے درینہ ورکرز میں ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے دوسری سیاسی جماعتیں عام سادہ عوام جو نیوٹرل ہوتے ہیں ان کو فارورڈ بلاک کا نام دیکر مسلم لیگ ن کو کمزور ثابت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آپ سب کو بخوبی علم ہے کہ گلگت بلتستان میں آنے والا سال الیکشن کا سال ہے
میں وفاقی قائدین سے ملتمس ہوں وقت ضائع کیے بغیر کوئی حل نکالے ہمارے لیے تمام پارٹی قائدین و ورکرز عزیز ہیں اور پارٹی کو انکی ضرورت ہے.
جہاں تک بات حافظ حفیظ الرحمن کی ھے حافظ حفیظ الرحمن کی شخصیت اسکا کردار اور گلگت بلتستان کے لیے اس کی خدمات کیسی سے چھپی ڈھکی نہیں حافظ حفیظ الرحمن اپنی پارٹی وفاداری اور سیاسی وابستگی کے ساتھ قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اپنے سیاسی کیریئر کے ابتدا سے اب تک چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں۔
حافظ حفیظ الرحمن کی گلگت بلتستان اور گلگتی قوم کے لیے خدمات گلگت بلتستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ اپنے دور اقتدار میں اداروں کو بنانے سے میگا پروجیکٹس کے جال بچھانے تک۔ گلگت بلتستان کے ہر شہر، گاؤں گاؤں سے لیکر بازار و گلی کوچوں تک آپ کی حکومت کے ثمرات کام کے شکل میں صاف دیکھائے دے رہے ہیں۔
گلگت بلتستان اور قوم کی خدمت و نمائندگی کے لیےحافظ حفیظ الرحمن کبھی بھی حکومت اور سی ایم کے لیبل کا محتاج نہیں ہوئے ہیں۔ اس کی انگنت مثالیں مسلم لیگ ن کی حکومت سے پہلے اور حکومت کی بعد اب تک کی قوم کے سامنے ہیں۔ موجودہ حکومت کو جب بھی وفاق سے کسی بھی گرانٹ اور پروجیکٹ میں مسلہ درپیش ہوا ہے آپ نے حکومت وقت کی دل کھول کے مدد کی اور وفاقی قائدین کے سامنے ہر فورم پر گلگت بلتستان کا مقدمہ مدلل انداز میں لڑا اور سب کو قائل کروایا۔
حکومت میں اور حکومت کے علاؤہ بھی حافظ حفیظ الرحمن نے مذہب ،رنگ،نسل،قومیت اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کا ہر مقدمہ اپنے گھر کا مقدمہ سمجھ کر ہر فورم پر لڑا ہے۔
ہم حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ آپ کی شخصیت کی شکل میں قوم کو ایک لیڈر ملا ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ زاتی مفادات و بغض کی وجہ سے اجتماعیت کو نقصان پہنچائیں جس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہو جائیگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ہماری نسلوں پر پڑے۔ یہ وقت لڑنے اور ذاتی مفادات کی جنگ کا نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی ماضی کے محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔
مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ خود کو سیاسی قد کارڑ کے ارسطو کہنے والے کبھی سی ایم نام لینے پر کبھی کشروت کی بھوت کہانی گردان پڑھتے ہیں۔
بس کریں اب بہت ہوگیا سب نے اپنے پر تولا ہے سب کو اپنا وزن کا اندازہ ہوچکا ہے۔
گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کا ہر درینہ ورکر ایک پائیدار مستقل حل چاہتا ہے بے شک پارٹی کو ظاہری وقتی نقصان ہی کیوں نہیں اٹھانے پڑے۔ الیکشن سے پہلے پہلے مرکزی قائدین سب کو ٹیبل پر بیٹھا کر پارٹی کو گلگت بلتستان الیکشن کمپین میں جانے کے لیے با اختیار ماحول فراہم کریں۔

ناصر محمود
انفارمیشن سیکرٹری ضلع گلگت

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Kashrote Gilgit
Gilgit