Northern Star Tarders
30/04/2026
پاکستانی حکام کی مداخلت، گلگت بلتستان کے تاجروں کیلئے چین میں کاروبار مشکل ہونے لگا
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین میں مقیم تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی کسٹم اور امیگریشن حکام کے رویے اور مسلسل مداخلت کے باعث چائینا میں کاروبار کرنے والے جی بی کے تاجروں کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق چینی امیگریشن حکام آئے روز نئی پابندیاں اور سخت شرائط نافذ کررہے ہیں جس سے سرحدی تجارت شدید متاثر ہورہی ہے۔
چین میں کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ جب وہ چینی حکام سے بلاوجہ سختیوں اور نئی پابندیوں کی وجوہات پوچھتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی اداروں کی جانب سے خطوط اور سفارشات کے ذریعے سخت نگرانی اور پابندیاں بڑھانے کا کہا جاتا ہے، جس کے باعث چینی حکام بھی سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔
تاجروں کے مطابق اس صورتحال نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور کاروباری طبقے میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے، کیونکہ پاک چین سرحدی تجارت ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ کاروباری حلقوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک چین تجارت کو بحال کیا جائے ۔
گلگت بالتستان سے تعالق رکھنے والے وہ نوجوان جو روزگار کمانے کے لئے ہمسایہ ملک چیائنہ جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کی حرکت دیکھ کر حکومت چیائنہ بھی پریشان۔ ان نوجوانوں نے تاشقرغن چیائنہ کو چھموگڈ ، نگر اور سوست جیسا بنا دیا ھے۔ چیائنہ میں مال مویشی بھی چلتے ھوئے لائن کا خیال رکھتی ھے۔ چیائنہ کسٹم سے لیکر ٹرانسپورٹ آڈے تک وہ حالت پیدا کیا ھےکہ چیائنہ حکام روز لاتوں اور گالوں سے ان کو پاکستان روانہ کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے باعزت کاروباری افراد اور باعزت گلگت بالتستان کے لوگ وہاں جاکر شرمندگی محسوس کرتے نظر آتے ہیں۔ سوست کسٹم چیک پوسٹ پے حالت خراب تو پہلے کر چکے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ تاشقرغن کی کاروباری سرگرمیوں کو خراب کررہے ہیں۔ ان افراد کی باڈر پاس بھی منٹوں میں بنتا ھے۔ جبکہ دوسرے لوگوں کے لئے کاغذی کاروائی میں اتنا مشکلات پیدا کیا ھےکہ وہ باڈر پاس بنانے کے لئے کئی مہنوں کاغذی کارروائی میں مصرف ریتا ھے۔ باخبر ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ھے کہ کچھ سرکاری ملازمین بھی باڈر پاس کے زریعے وہاں سے روگار کمانے میں مصروف عمل ھے
۔
10/04/2026
Northern Start Tarders
Pak china Cargo and Baggage service available All Pakistan
https://WA.me/923554938162
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit Baltistan
Gilgit
15100
Opening Hours
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 00:00 - 00:00 |