Contract Project & Contingent Employees GB

Contract Project & Contingent Employees GB

Share

06/05/2025

#گلگت
سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان

سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے محکمہ صحت کے کنڑیکٹ ملازمین کے وفد کی ملاقات
ملاقات میں وفد نے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کو کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کنڑیکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے
جس پر وفد نے سابق وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

Hafiz Hafeez Ur Rehman

Photos from Contract Project & Contingent Employees GB's post 07/10/2024

پریس ریلیز

گلگت، 7 اکتوبر 2024:
عارضی ملازمین گلگت بلتستان کور کمیٹی کے سینئیر ممبر و HR ملازمین کے صدر سعید عالم کی قیادت میں ایک وفد نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر عملدرآمد میں تاخیر اور حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

حافظ حفیظ الرحمٰن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر مکمل عملدرآمد تک وہ اس مسئلے کو ہر ممکن فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے تمام تر قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔

وفد نے حافظ حفیظ الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے عارضی ملازمین کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

جاری کردہ
عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ) گلگت بلتستان

15/06/2024

الحمدللہ🤲
گلگت بلتستان کنٹریکٹ ، پراجیکٹ اور کنٹیجنٹ ملازمین کے (سابق) صدر سید اشتیاق حسین کو عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کے تحت BPS-19 محکمہ صحت میں ریگولر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یقیناً شاہ جی کی مذکورہ ایکٹ کی منظور ی سے لیکر عملدرآمد تک اہم کردار رہا ہے جسکا ثمر آج مل گیا۔
ہم عارضی ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ، کنٹیجنٹ) آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہے اور عہد کرتے ہے کہ آخری عارضی ملازم کی مستقلی تک جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔
عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 کے عملدرآمد کرنے پر وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری سروسز و دیگر کے بھی شکر گزار ہے جنہوں نے ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

14/07/2023

گلگت۔ سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی گورنمنٹ بن رہی ہے انشاء اللہ عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020 پر من و عن اترنے والے تمام ملازمین (کنٹریکٹ، پراجیکٹ،کنٹیجنٹ) کی پہرہ داری کرینگے۔

04/07/2023

عارضی ملازمین کے ساتھ بے رخی کا انجام۔۔۔۔؟
لائن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اگر میرے دروازے سے اندر اگئے تو پولیس والو سنو میں تمہاری نوکری کھا جاؤں گا...؟
میں ملازمین کا وزیر اعلی نہیں ہوں۔۔..؟
میں ملازمین کو ریگولر نہیں کروں گا۔۔۔..؟
25 کوارڈینیٹرز لگانے کے پیسے ہے ملازمین کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں۔۔؟
کوئی پی سی فور منظور نہیں ہوگا کوئی ملازم ریگولر نہیں ہوگا۔۔۔؟
اج اللہ رب العزت کا فیصلہ دیکھیے کیسے اللہ نے اسے سی ایم شپ سے اٹھا کے دروازے سے باہر پھینک دیا۔۔۔
واقع عزت اور ذلت صرف اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے

Want your business to be the top-listed Recruitment Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

City Park Near Airport Gilgit
Gilgit