Food Department District Gilgit
07/05/2026
آج مورخہ 07-05-2026 کو سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب محمد اعظم اور ڈی ایف سی گلگت محترمہ تسنیم کوثر کی ہدایات پر سب ڈویژن جگلوٹ میں فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت کارروائیاں جاری رہیں۔ اس دوران ہوٹل یونائیٹڈ کی رجسٹریشن مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا جبکہ مختلف ہوٹلز اور تنورز کو رجسٹریشن کے چالان بھی جاری کیے گئے۔
یہ اقدامات عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
فوڈ انسپکٹرز:
سعید اللہ
وقار احم
گلگت: گلگت بلتستان میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان, ڈائریکٹر ڈرگ, فوڈ اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری, ڈائریکٹر خوراک گلگت ریجن سمیت متعلقہ آفیسران نےشرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر اور دیگر آفیسران نے فوڈ ایکٹ پر اب تک کی عملدرآمد جبکہ ڈائریکٹر ڈرگ, فوڈ اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر جنید اختر نے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں فوڈ ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد، مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کنٹرول اور غیر معیاری و ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری خوراک نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مختلف اضلاع میں انسپیکشن کا عمل مزید سخت کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیموں کو متحرک رکھنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سیکریٹری خوراک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوڈ ایکٹ کے تحت جاری کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ شہری خود بھی معیاری خوراک کے انتخاب میں محتاط رہیں۔ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے خلاف حکومت مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو صحت مند اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit