Digital Diamer

Digital Diamer

Share

27/08/2024

چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈیوٹیک اینڈ بانی ڈیجیٹل دیامر پروجیکٹ ارشد حسین نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ لیڈر کانفرنس میں 28 اگست 2024 کو گلگت پرانا اسمبلی ہال میں ڈیجیٹل دیامر اور مستقبل کے لائحہ عمل پہ بات کریں گے

04/02/2024

*اہم اعلان*
ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان جو فری لانسنگ کی بنیادی ٹریننگ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کو بذریعہ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے کہ اے کے آر ایس پی (AKRSP) دیامر پروگرام آفس اپنے "دیامر یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ پاورٹی ایلیویشن پروجیکٹ " کے تحت ایسے نوجوانوں کے لئے 1 ماہ پر مشتمل بنیادی کورس کا آغاز کررہا ہے ۔ اس کورس کے دوران نوجوانوں کو فری لانسنگ کی بنیادی تربیت فراہم کیا جائیگی اور ان کو فری لانسنگ کے مختلف پلیٹ فارمز سے متعارف کرایا جائیگا۔ خواہشمند نوجوان دئے گئے پتے پر مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں ۔ اس کورس کے لئے صرف 10 سیٹیں موجود ہیں اور امیدواران کا انتخاب بذریعہ ٹسٹ/ انٹرویو کیا جائیگا.
قواعد و ضوابط :
• عمر : 18 تا 35 سال
• تعلیم : کسی بھی مستند یونیورسٹی سے ماسٹرز کی سند حاصل ۔
• ڈومیسائل : یہ پروگرام صرف دیامر میں مستقل رہائش پذیر نوجوانوں کے لئے ہے۔
• اس کو رس کے کے لئے امیدوار کے پاس اپنا لیپ ٹاپ ہونا لازمی ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار:
• امیدواران کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ/ انٹرویو ہوگا۔
• انتخاب کے عمل پر مختلف ذرائع سے اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والے امیدوار نااہل تصور کئے جائینگے اور ایسے امیدواران کو انتخاب کے عمل سے خارج کردیا جائیگا۔
• ٹیسٹ انٹرویو کے لئے آنے کے لئے کوئی وظیفہ نہیں دیا جائیگا ۔
• ادارہ ہذا دوران ٹسٹ/ انٹرویو یا اس سے پہلے یا بعد میں وجہ بتائے بغیر اس اشتہار کو منسوخ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترنے والے خواہشمند نوجوان اپنی درخواستیں بمعہ دستاویزات8 فروری سہ پہر 4 بجے تک "اے کے آرایس پی پروگرام آفس سرکل روڈ چلاس" میں جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ وقت کے بعد درخواستیں جمع نہیں کروائی جاسکیں گی۔

11/06/2023

‏پروفیشنل کامیابی کی چابیاں

‏ڈی کوڈ خود کر لیں جی

‏Dream
‏Think
‏Pray
‏Plan
‏Risk
‏Execute
‏Consistent
‏Innovate
‏Expand
‏Train

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Gilgit
01500