TOUR O’Clock Adventures
Journey Beyond the Ordinary…
📍Basho Meadows
Book Your Dream, Live the Journey
For more details
Call/wts app
+923444031115
+923555955558
12/03/2024
چھوربٹ خپلو بلتستان میں دریائے شیوک پہ سلسلہ کوہ قراقرم کے دامن میں تاریخی طرزِ تعمیر کا انوکھا شاہکار پُل:- لکڑی سے بنا اپو علی زمبا (فرانو پل) زمبا بلتی زبان میں پل کو کہتے ہیں ۔
یہ تاریخی پل اپنی نوعیت کا ایک ایسا عجوبہ ہے جسکی تعمیر میں نہ ھی کوئی نَٹ بولٹ یا لوہے کا میخ استعمال ہوا ہے اور نہ ہی سیمنٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
بڑے بڑے پتھروں میں سفیدے کے تختوں کو گاڑ کر تعمیر کیا جانے والا یہ پل تقریباً اپنی تعمیر کے 100 سال پوری کر چکا ہے۔ اس عظیم کاریگر کے انوکھے شاہکار میں سہارہ دینے کیلئے نہ کوئی ستون ہے اور نہ ہی کوئی لوہے کی رسیاں ہیں جوکہ عموماً لکڑ ی کے پلوں میں استعمال ہوتی ہیں ۔
اس پل کے معمار کا نام اپو علی شاہ تھا آج تک مقامی لوگ اسے اپو علی شاہ پل کہتے ہیں ۔
فرانو، ضلع گنگچھے، گلگت بلتستان کا لائن آف کنٹرول پہ آخری گاؤں ہے۔ اور یہ پل لائن آف کنٹرول ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس پل کے ذریعے لداخ کو خپلو اور بلتستان سے جوڑ کے رکھا ہوا تھا۔
تحریر: فرید احسان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit