Dirupdates
اسلام آباد: سنو ٹی وی پر فوری طورپر سرکاری اشتہارات بند کرنے کا حکم، حالیہ دنوں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر برطرف کرنے کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے سنو نیوز پر سرکاری اشتہارات بند کرنے کافوری حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہی سنو نیوز چینل نے کئی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر برطرف کر دیا تھا، جس پر صحافتی حلقوں کی جانب سے کافی غصے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
11/05/2026
ڈسٹرکٹ شانگلہ میں اقلیتی اساتذہ کی خالی نشستوں پر تعیناتی کے حوالے سے ایم پی اے پی کے 29 اور چیئرمین ڈیڈک، حاجی عبدالمنیم خان نے صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان صاحب اور سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان صاحب سے تفصیلی ملاقات کی!!
ملاقات کے دوران وزیر تعلیم ارشد ایوب خان صاحب نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اقلیتی کوٹہ کے تحت ضرورت کے مطابق قریبی اضلاع سے ایڈجسٹمنٹ کی گنجائش موجود ہے۔یہ معاملہ بعد ازاں صوبائی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ شانگلہ کی خالی نشستوں پر شانگلہ کے اہل نوجوانوں کو ترجیح دیتے ہوئے جلد ہی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
0092