Civil Defence Lower Dir
06/07/2026
آج بمورخہ **06/07/2026** کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے شدید گرمی (ہیٹ ویو) کے پیش نظر عوام اور سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر **ہیٹ ویو ریلیف کیمپس** قائم کیے گئے۔
کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس انسٹرکٹرز کی نگرانی میں سول ڈیفنس رضاکاروں اور سینئر وارڈنز نے ** تیمرگرہ،خال ادینزئ اور ضلع دیر لوئر کے دیگر اہم مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دیں۔**
اس دوران سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ٹھنڈا شربت اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا، جبکہ انہیں شدید گرمی سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔
سیول ڈیفنس دیر لوئر عوام کی خدمت، سیاحوں کی سہولت اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
جس کی عوض سول ڈیفنس رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے
ضلعی سول ڈیفنس آفیسر جناب ، ایڈیشنل چیف وارڈن جناب ڈپٹی چیف وارڈن جناب نے لگائے گئے تمام کیمپوں کا دورہ کیا۔
ضلعی سول ڈیفنس آفیسر جناب علی شیر صاحب نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی حوصلہ افزائی کی اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جس سے آپ سب کی شکریہ ادا کر سکیں اتنی شدید گرمی میں بحیثیت انسانیت لوگوں کو ٹھنڈا پانی شربت پیلانا ایک اعلیٰ ضربی کا مثال ہے۔
جس پر سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی رضاکاروں نے ضلعی سول ڈیفنس آفیسر اور سول ڈیفنس ایگزیکٹیو باڈی کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہدکیا کہ انشاء اللہ ہم سب مل کر پہلے سے زیادہ جذبے اور تیزی سے اپنی خدمات سر انجام دینگے۔ اور انشاءاللہ ضلع دیر لوئر کی ہر گھر میں ہر فرد کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا حصہ بنائینگے۔
یاد رہئے کہ دیر لوئر سول ڈیفنس ارگنائزشن کے تمام سینئر و جونیئر رضاکار بغیر کسی معاوضہ کے مصنوعی اور قدرتی آفات میں اپنے رضاکارانہ خدمات ہر مشکل گھڑی میں ادا کرتے ہیں ، عام شہری بلکہ عوام دیر لوئر سول ڈیفنس کے رضارکارانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ دیر لوئر سول ڈیفنس کے جوان بلا معاوضہ قدرتی آفات کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر عام شہریوں کے مال و املاک کو محفوظ کرنے اور عام شہریوں کے زندگی بچانے میں اپنا جان لیوا خدمات پیش کرتے ہیں۔
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Lower Dir
Civil Defence.Pk
06/07/2026
کی خصوصی ہدایت پر آج بھی سول ڈیفنس انسٹرکٹرز کی نگرانی میں شدید گرمی (ہیٹ ویو) کے پیش نظر سیاحوں اور عوام کی سہولت کے لیے دیر لوئر کے مختلف تحصیلوں پر ٹھنڈے شربت کے کیمپ قائم کیے گئے۔
اس فلاحی مہم میں سول ڈیفنس کے اسٹاف ممبران، رضاکاروں اور سینئر وارڈنز نے بھرپور حصہ لیا اور سیاحوں سمیت مقامی شہریوں کو ٹھنڈا شربت فراہم کیا تاکہ انہیں شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔
اس موقع پر عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی کہ شدید گرمی کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔
سیول ڈیفنس دیر لوئر ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور ان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
Relief Rehabilitation & Settlement Department KP
Civil Defence Directorate KPK
Deputy Commissioner Lower Dir
Civil Defence.Pk
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Dir
18300