Qari Muhammad Abdullah Dpr

Qari Muhammad Abdullah Dpr

Share

04/01/2026

*کربوغہ شریف سے محبت کی وجہ*

کوئی ایک وجہ نہیں…کئی زندہ حقیقتیں ہیں

دار الایمان والتقویٰ کربوغہ شریف سے محبت کئی برسوں کے مشاہدے، تجربے اور دل پر ثبت ہونے والی حقیقتوں کا مجموعہ ہے۔

سب سے پہلی اور بنیادی وجہ کربوغہ شریف کے خانقاہی مزاج کی وہ وسعتِ ظرفی ہے جس کی ایک مثال میں خود ہوں۔ میرا کربوغہ شریف آنا جانا گزشتہ پندرہ برس سے ہے، جبکہ میرا اصلاحی تعلق اور بیعت سرتاج الاتقیاء حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب سے 2007ء سے ہے۔ اس کے باوجود اپنے شیخ کی اجازت سے پندرہ سال سے کربوغہ شریف آ جا رہا ہوں، مگر کربوغہ شریف میں کبھی یہ احساس نہ ہوا، اور نہ کسی نے احساس دلایا، کہ میرا تعلق کسی اور بزرگ سے ہے۔ یہاں آنے والا صرف مہمان نہیں ہوتا، بلکہ اپنا سمجھا جاتا ہے۔

حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحبؒ خود فرمایا کرتے تھے:
“یہ دارُالایمان نہیں، دارُالمؤمنین ہے۔ کوئی کسی بھی سلسلے سے ہو، کسی بھی شیخ سے تعلق رکھتا ہو، کربوغہ شریف میں ایسے آئے گا جیسے یہ اس کا اپنا گھر ہو۔”
یہ محض ایک جملہ نہیں تھا، بلکہ ایک عملی حقیقت تھی جسے ہم نے بارہا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

کربوغہ شریف سے محبت کی دوسری بڑی وجہ یہاں کے معمولات اور نظام کی مضبوطی ہے۔ یہاں شخصیت ہو یا نہ ہو، نظام ویسے ہی چلتا ہے جیسے ہمیشہ سے چلتا آیا ہے۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ دورانِ قیام حضرت مفتی صاحبؒ موجود نہ تھے، مگر خانقاہ کے معمولات، نظم اور ترتیب میں رائی کے دانے کے برابر بھی فرق محسوس نہ ہوا۔

ایک موقع پر خود حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحبؒ نے اس پر خوشی کا اظہار فرمایا۔ میں چِلّے میں تھا، حضرت چند دن کے سفر پر تشریف لے گئے۔ واپسی پر فرمانے لگے:
“مجھے اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ یہ کام میرے ہونے یا نہ ہونے سے یکساں چلتا رہتا ہے۔”
یہ کسی فرد کی نہیں، ادارے کی کامیابی ہوتی ہے۔

کربوغہ شریف سے محبت کی ایک اور بڑی وجہ یہاں کی سادگی اور نظام الاوقات کی سخت پابندی ہے، جس کا عملی مظاہرہ ہم نے حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحبؒ کے جنازے میں بھی دیکھا۔
جنازے کا اعلان دو بجے کا تھا، اور عین دو بجے جنازے کی تکبیر کہہ دی گئی۔ حالانکہ یہ جنازہ صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کے بڑے جنازوں میں سے ایک تھا، اس کے باوجود نہ ایک منٹ کی تاخیر ہوئی، نہ کسی قسم کی تعجیل۔ لاکھوں افراد کے اس عظیم اجتماع میں ہم نے ایک سیکنڈ کا بھی فرق نہیں دیکھا۔ یہ محض انتظام نہیں تھا، بلکہ ایک تربیت یافتہ نظام اور مضبوط مزاج کی خاموش گواہی تھی۔

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر میت کے قریب کھڑے ہو کر تصاویر یا ویڈیوز تقریباً ناپید تھیں۔ اگر کہیں کچھ شیئر ہوا بھی تو جنازے سے ہٹ کر۔ یہ کربوغہ شریف کے اسی مزاج کا اثر تھا کہ کسی کو میت کے قریب جا کر موبائل نکالنے کی جرأت نہ ہوئی۔

بڑے بڑے مشائخ، خطباء اور علماء موجود تھے، مگر جنازہ کسی جلسہ گاہ کا منظر پیش نہیں کر رہا تھا۔ جن حضرات نے مختصر بیانات کیے، ان کے لیے نہ کوئی سٹیج سیکرٹری تھا، نہ القابات کا شور۔ صرف خانقاہ کے ذمہ دار حضرات کی طرف سے نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ ہدایات اور کلمات ہوئے۔

یہی وہ اسباب ہیں جو کربوغہ شریف کو محض ایک خانقاہ نہیں بلکہ ایک مزاج، ایک تربیت گاہ، اور ایک زندہ مدرسہ بناتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جو ایک بار یہاں آتا ہے، وہ محض حاضری نہیں دیتا، بلکہ یہاں سے بہت کچھ لے کر جاتا ہے، اور دل میں ایک دائمی احترام چھوڑ جاتا ہے۔

اللہ کرے کہ حضرت کے مزاج کے مطابق خانقاہِ کربوغہ شریف اسی طرح آباد رہے، اور اللہ کے راستے کے متلاشیوں کے لیے ہدایت، سکون اور سیرابی کا سامان بنی رہے۔ آمین۔

دعا گو و دعا جو
احمد مدنی

03/01/2026

اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین

میری سانس میرے گھر والوں کی والدہ جو کہ قضائی علاج خات پا گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون تمام احباب سے دعاؤں کی اپیل مولوی ثالث ثواب کی اپیل کی جاتی ہے اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

03/01/2026

میری سانس میرے گھر والوں کی والدہ جو کہ قضائی علاج خات پا گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون تمام احباب سے دعاؤں کی اپیل مولوی ثالث ثواب کی اپیل کی جاتی ہے اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Visit TikTok to discover videos! 01/06/2025

Visit TikTok to discover videos! Watch, follow, and discover more trending content.

09/05/2025

آج حضرت کا بیان لائیو جلیےگا انشاءاللہ Muavia HassanUNY COMMUNITY@

08/05/2025

تمام احباب پروگرام میں ضرور شرکت کریں وقت کی پابندی کریں حضرت کو مکمل بیان سنیں انشاءاللہ بہت فائدہ ہوگا

18/03/2025

اس پیج کو لائیک کر ریں اور فالو کریں شکریہ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dipalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Dipalpur