DPL
19/06/2025
پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کی دنیا میں اگر کسی ایک شخصیت کو بانی، سرپرست، اور درویش رہنما کہا جائے تو وہ Bilal Umer Bodla ہیں, آپ کا لگایا ہوا پودا DPL کا نام پاکستان کے ہر اس کونے میں گونجتا ہے جہاں کرکٹ کے دیوانے بستے ہیں۔ بلال عمر نے ہمیشہ اپنے شہر دیپالپور کو پروموٹ کیا، ان کی محنت، لگن اور وژن نے ٹیپ بال کرکٹ کو گلی محلوں سے نکال کر ایک پروفیشنل اسٹیج پر لا کھڑا کیا۔
دیپالپور پریمئر لیگ جو پاکستان کا سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہے۔ جب منعقد ہوتا ہے، تو پورے پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں جیسے رک سی جاتی ہیں، اور شائقین کی تمام تر توجہ الحمدللہ اسی پر مرکوز ہو جاتی ہے۔
ہمارا ٹورنامنٹ صرف ایک کرکٹ ایونٹ نہیں بلکہ کرکٹ فیسٹیول بن چکا ہے، جہاں پاکستان بھر کے بہترین کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بڑے بڑے براڈکاسٹرز اور کمینٹیٹرز اس ٹورنامنٹ کو کور کرنے کے لیے بے چین رہتے ہیں، اور ہر سال اس ایونٹ میں نیا جوش، نیا ولولہ اور نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔
پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں جب بھی ٹیپ بال کرکٹ کا ذکر ہوگا، میاں بلال عمر بودلہ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ نہ صرف اپنے شہر دیپالپور اور ضلع اوکاڑہ کیلئے فخر کا باعث ہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کا لگایا ہوا یہ کرکٹ کا درخت DPL آنے والے سالوں میں بھی پھل دیتا رہے گا انشاءاللہ
ہم میاں بلال عمر بودلہ کو دیپالپور پریمئر لیگ کے باقی سیزنز کی طرح سیزن 8 کامیابی کے ساتھ منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں آپ ہمیشہ کی طرح آئندہ اسی طرح تن تنہا ہو کر بھی اپنے شہر کیلئے ایسی رونق اور تفریح کے مواقع پیدا کرتے رہیں گے
دیپالپور شہر کی رونقیں آپ کے دم سے ہیں میاں صاحب
اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ اہلیان دیپالپور پر ہمیشہ سلامت رکھے آمین ثم آمین
19/06/2025
فائنل DPL میچ کے مہمان خصوصی میاں آصف ندیم صاحب کا میچ آفیشلز براڈکاسٹرز میں انعامات تقسیم کی چند جھلکیاں, آپ کی محبتوں کا شکریہ لیڈر آف ٹیپ بال
16/06/2025
سیزن 8 DPL کی مشترکہ چیمپئن
دیپالپور قلندرز / عمران خان ٹائیگرز
15/06/2025
Match Tied Due to Heavy Rain
Both Teams are Champion of DPL-8🏏
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Dipalpur