With Hina Rafay

With Hina Rafay

Share

13/11/2025

لوگ ہمیشہ اسی چراغ کو بجھانے کی کوشش کرتے ہیں
جو سب سے زیادہ روشنی دیتا ہے۔
تمہاری کامیابی، تمہاری محنت، تمہارا حوصلہ
یہ سب اُن کے دلوں میں خوف اور حسد پیدا کرتے ہیں۔

یاد رکھو،
جو تنہا چلنا جانتا ہے،
اسے بھیڑ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اللّٰہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے جو سچائی پر ثابت قدم رہتے ہیں۔
اس لیے ڈٹ جاؤ، مضبوط رہو، اور اپنی روشنی کو مدھم مت ہونے دو۔ ✨

02/02/2025
09/01/2025

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

جس طرح لیموں کی ایک بوند ہزاروں لیٹر دودھ کو برباد کر دیتی ہے ، اسی طرح انسان کا ایک غلط فیصلہ کسی کی زندگی برباد کر ڈالتا ہے۔

ہم اپنی انا کی خاطر اپنی زندگی کے فیصلے اپنی مرضی سے کرنے لگتے ہیں جبکہ ججمینٹ کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے جو ہماری سوچ نیت اعمال، اور دلوں کے حال بھی ہم سے بہتر جانتا ہے پیدائش سے لیکر آخری سانس تک کی اصل کہانی سے واقف ہے پھر بھی ہم ناسمجھ اپنی عدالتیں سجا کر خود منصف کی کرسی پر براجمان رہتے ہیں فیصلے سناتے رہتے ہیں کیونکہ ہمارے دلوں سے اللہ کا خوف اسکی رضا جوئی اسکی محبت کا رنگ ہی اتر گیا۔

اللّٰهﷻ کی محبت کا رنگ یہ ہے کہ جہاں اُمیدیں ٹوٹ جاتی ہیں جہاں اسباب نظر آنا بند ہوجاتے ہیں جہاں آزمائشیں گھیر لیتی ہیں، جہاں آنسو آنکھ کا مسکن بن جاتے ہیں ،اور صبر زبان کا ساتھی وہیں سے تو اللّٰه پر یقین کا سفر شروع ہوتا ہے۔

جب اللہ کی ذات و صفات پر یقین و محبت دل میں گھر کر لیتی ہے تو فیصلے اللہ کی رضا کے مطابق ہونے لگتے ہیں اور دنیا و آخرت کا سفر آسان ہو جاتا ہے۔

یا ذوالجلال والاکرام یاالله! یا رب السموت و الارض ہمارےدلوں کو کینہ، بغض، حسد، منافقت سے،ہمارے اعمال کو شرک، دکهاوے، ریا کاری سے ہماری زبان کو بد گوئی جهوٹ سے ہماری آنکهوں کو بےحیائی اور خیانت سے پاک کر دے،اور ہم سب کو اپنا شکر گذار اور عبادت کرنے والا بندہ بنادے اپنی زندگی کے فیصلے تیری رضا کے مطابق کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمیــن ثمہ آمین یارب العالمین *

15/05/2024

achi bat

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Dera Ismail Khan