Geo Chitral
28/05/2026
Sore Laspur Mehman Nawaz Roiyn Xagia ❤️
1975-ریٹائرڈ صوبیدار میر صاحب شاہ(مرحوم) سور لاسپور اپر چترال کے دسترخوان کی ایک جھلک
دسترخوان پر بچھی ہوئی مختلف انواع کے قسم کے ڈشس سے اندازہ لگائے کہ آج سے 51 سال پہلے لاسپور میں مہمانوں کی کسطرح پُرتکلف دعوت دی جاتی تھی ۔
وڈبائن سگریٹ کا ڈبہ بھی نمایاں ہے ۔
نوٹ: بے تکے انداز میں کمنٹس کرکے اپنے آپ کو آشکارا نا کریں ، اس خاندان کی مہمان نوازی پورے چترال میں اب بھی مشہور ہے 🙏
Picture Courtesy to the rightful owner
25/05/2026
چترال کے دو بہادر سپوت آج وطن پر قربان ہوگئے.
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون😥
آج چترال کی سرزمین غم میں ڈوب گئی۔ دو ایسے بہادر جوان، جنہوں نے اپنی جوانیاں وطنِ عزیز کی حفاظت کیلئے وقف کر رکھی تھیں، آج ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئے۔
لوئر چترال بمبوریت سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کور کے جوان جواد احمد شمالی وزیرستان میں دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ انہوں نے وطن کی سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کرکے یہ ثابت کردیا کہ چترال کے بیٹے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں صفِ اول میں کھڑے رہتے ہیں۔
دوسری جانب لوئر چترال بکرآباد کے پاک آرمی کے نوجوان سپاہی اظہر الدین اپنے گھر والوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے چترال آرہے تھے کہ صوابی انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ گھر والوں نے جس بیٹے کا انتظار کیا، وہ شہادت کا تاج پہن کر واپس آیا۔
ایک شہید نے دشمن کے سامنے سینہ تان کر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان دی، جبکہ دوسرے نے سفرِ وطن میں اپنی زندگی قربان کردی۔ دونوں شہداء نے اپنے خون سے وطنِ عزیز کی مٹی کو سرخرو کردیا۔
آج ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر دل غمزدہ ہے، اور پورا چترال اپنے ان بہادر سپوتوں کی شہادت پر فخر بھی کررہا ہے اور غمزدہ بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں شہداء کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
تحریر : ایڈمن وائی کے ایس
Copied To
Chitral
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Chitral
17050