SYM tech

SYM tech

Share

26/05/2026

السلام علیکم ...!
آج 9 ذوالحجہ یوم عرفہ ہے
👇👇👇
1. یومِ عرفہ کی سب سے افضل دعا (ذکرِ توحید)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
"سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور بہترین بات جو میں نے اور مجھ سے پہلے کے انبیاء نے کہی، وہ یہ ہے:"
{لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ}
ترجمہ: "اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔" (جامع ترمذی)
2. سید الاستغفار (گناہوں کی معافی کے لیے)
چونکہ عرفہ کا دن جہنم سے آزادی اور گناہوں کی مغفرت کا دن ہے، اس لیے سید الاستغفار پڑھنا بہت فضیلت رکھتا ہے:
{اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ،}
{أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ}
ترجمہ: "اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیرے سامنے تیری نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس مجھے معاف کر دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔" (صحیح بخاری)
3. تکبیراتِ تشریق
9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) کی فجر کی نماز سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر کی نماز تک ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے (خواتین آہستہ آواز میں) یہ تکبیرات کہنا واجب ہے:
اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
4. کثرتِ استغفار اور توبہ
حدیثِ مبارکہ کے مطابق عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔ اس لیے اس دن کسی بھی زبان میں کثرت سے توبہ و استغفار کرنا، جیسے:
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ (میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں)۔
القرآن کریم
سورہ یس آیت 46

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَ مَا تَاۡتِیۡهِمۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ مِّنۡ اٰیٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا کَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِیۡنَ

اور ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آتی جس سے وہ منہ نہ موڑ لیتے ہوں

صحیح بخاری ( 5513 ) جلدنمبر 5

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ھے کہ
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ جانور کو باندھ کر مارنے سے یا زندہ جانور کو باندھ کر اس پر تیر اندازی یا نشانہ بازی کرنے سے منع فرمایا

26/05/2026

9 ذوالحجۃ کی فجر سے لے کر 13 ذوالحجۃ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبیراتِ تشریق پڑھنا واجب ہے۔

مرد و عورت سب اس عظیم شعارِ اسلام کا اہتمام کریں، اپنے گھروں، مسجدوں اور ماحول کو اللہ اکبر کی صداؤں سے معطر کریں۔

تکبیراتِ تشریق:

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں شعائرِ اسلام کی عظمت دل میں بسانے اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your university to be the top-listed University in Chiniot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

2 Km Faisalabad Road
Chiniot