VOP Pakistan
*چنیوٹ پولیس*
*13جولائی2026*
چنیوٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق "ڈرگ فری پنجاب" کے تحت پولیس کی کاروائیاں
چنیوٹ : ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
چنیوٹ: ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اسد اللہ ،سب انسپکٹر عدنان واجد کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی
چنیوٹ: پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے وگھ روڈ موریاں والا چوک کے قریب سے منشیات فروش ملزم کو گرفتارکرلیا
چنیوٹ : گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1240 گرام ہیروئن برآمد ہوئی
چنیوٹ: گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
چنیوٹ: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ: منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، ڈی پی او
چنیوٹ : آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 یا 03237543444 /0370 4022020پر اطلاع دیں, ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف
*ترجمان پولیس*
13/07/2026
میں تمہاری نسل مٹا دونگا ۔۔۔!! دشمنوں کو یہ د۔ھمکیاں دینے والا فیصل شاہ کچھ دیر قبل پولیس مقابلے میں پار ہو گیا ، خانیوال کے شاہوں کے گھروں میں صف ماتم ۔۔۔۔ خبر کنفرم کردی گئی ۔ یاد رہے کہ فیصل شاہ کا ایک بھانجا طاہر شاہ اور دوست عثمان ارائیں آج دن کے وقت فاروق آباد میں ایک پولیس مقابلے میں پار ہو گئے جبکہ کچھ دیر قبل فیصل شاہ اور اس کا ساتھی مظہر فوجی بھی کچا کھوہ کے علاقہ میں خانیوال پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلا۔ک ہو گئے ہیں ۔ ملزمان پر نیازی چوک میں چار افراد کے ق.ت.ل کا الزام تھا اور چاروں نامزد ملزمان تھے ، معلوم ہوا ہے کہ فیصل شاہ کو آج صبح ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا ۔ فیصل شاہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ 7 بھائی ہیں اور سب کے سب سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔ کچھ 302 کے مقدمات میں جیل میں بند ۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے وتہ خیل نیازی اور قبیلے کے کئی گھرانے برسوں قبل خانیوال کے نواحی چک 30/10 آر میں آباد ہوئے ۔ مہار خاندان کا ایک قیمتی پلاٹ کچا کھوہ میں پڑا تھا جس پر فیصل شاہ نے مہاروں کو پیغام بھیجا کہ بھتہ دو ورنہ میں پلاٹ پر قبضہ کر لونگا لیکن یہ لوگ ڈٹ گئے اور بھتہ دینے سے انکار کردیا ۔ بدنام زمانہ قا۔تل بھتہ خور اور من ۔شیات فروش فیصل شاہ نے انہیں د۔ھمکیاں دیں لیکن جب بھتہ دینے سے انکار کردیا گیا تو اس نے اپنے گیینگ ارکان کے ہمراہ گھات لگا کر پیشی پر جانیوالے مہار خاندان کے 2 افراد اور انکے ساتھ دوستوں کے طور پر جانے والے وتہ خیل قبیلے کے دو سگے بھائیوں کو گو۔لیوں سے بھون دیا ۔۔۔ یاد رہے کہ وتہ خیلوں کی فیصل شاہ سے کوئی دشمنی نہ تھی صرف بھائی چارے اور یاری دوستی کی بنیاد پر یہ لوگ انکے ساتھ پیشی پر جارہے تھے ۔۔۔ اب ذرا فیصل شاہ کا ماضی بھی دیکھ لیں ۔۔۔۔کچھ عرصہ قبل فیصل شاہ نے اپنی ہی برادری یعنی سید فیملی کے 4 افراد کو پیشی سے واپس آتے ہوئے گو۔لیوں سے نشانہ بنایا تھا اس واقعہ میں 3 افراد جان بحق ہوئے تھے ، اسکے کچھ ماہ بعد اسی گاؤں کے سیال برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو ق۔تل کر ڈالا ۔ اور اب 2 ہفتے قبل نیازی چوک خانیوال میں بھتہ نہ دینے پر 4 بے گناہ لوگوں کو ق۔تل کردیا گیا تھا ۔ فیصل شاہ اور اسکے تین ساتھیوں کی ہلا۔کت پر اہل علاقہ خانیوال و مضافات نے سکھ کا سانس لیا ہے اور عوامی مطالبہ ہے کہ فیصل شاہ کے گیینگ کے باقی خطرناک ارکان کو بھی گرفتار کرکے انہیں انکے جرائم کی سزا دی جائے ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.