Samina Rasheed.official
الســـــــلام عليــــــكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آمد مجتبیٰ، شافع روز جزا،میلاد خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہںو
دعا
اے پاک پروردگار
ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری اچھی تعریف کرتے ہیں.تیرا شکر ادا کرتے ہیں.تیری ناشکری نہیں کرتے۔
( اے الله پاک ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں.اور تیرے لۓ ہی نماز پڑھتے ہیں۔ تجھے ہی سجدہ کرتے ہیں۔ تیری ہی طرف دوڑتے اور حاضری دیتے ہیں ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سےڈرتے ہیں .بے شک تیرا عذاب کافروں کو ہی پہنچنے والا ہے
"اے گناہ گاروں کی خطاؤں کو معاف فرمانے والے رب ہم سب پر رحم و کرم فرما.رزق میں وسعت و برکت عطاء فرما.
بیماروں کو شفاء عطاء فرما ۔تمام آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت فرما دنیا و آخرت میں اپنی رحمت اور فضل کے ساۓ میں رکھنا,ہم سب کو دشمنوں کے شر سے ان کی بری چالوں سے محفوظ فرما۔ہںمارے جو عزیز دنیا سے پردہ فرما گئے ہیں انکی بخشش فرما اورہںم سب کو روز حشر شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب فرمانا
آمین ثم آمین یارب العالمین
درود ان پر, سلام ان پر (صلو علیہ وآلہ)
جو وجہ کل جہاں ٹھہرے
جہاں جبریل بے بس تھے
وہاں ان کے مکاں ٹھہرے
درود ان پر,سلام ان پر
جو والی بے کسوں کے ہیں
وہ رحمت کے پیمبر ہیں
غلاموں کی اماں ٹھہرے
درود ان پر, سلام ان پر
جو سرور دونوں عالم کے
فرشتے گردشوں میں ہیں
جہاں ان کے نشاں ٹھہرے
درود ان پر, سلام ان پر
وہ محبوب الہی ہیں
وہ فرماں مالک کل کا
وہی ان کی زباں ٹھہرے
درود ان پر, سلام ان پر
محمد نام ہںے جن کا
یہ وہ اسم مبارک ہںے
دلوں میں ضوفشاں ٹھہرے
میرے رب کا سلام ان پر
جو عاشق مصطفی کےہیں
نوازش پر حضوری کے
کہاں سود و زیاں ٹھہرے
کلام: فضہ حسن
30/09/2022
ایک مرتبہ دورانِ مشاعرہ کسی نے راحت اندوری کےساتھ بدتمیزی کی
جواباً راحت اندوری نے اُس سے کہا یار دیکھو : "میں چالیس سال لگا کر اس مقام پر پہنچا ہوں جہاں سے میں غزل سُنا رہا ہوں اور تمہارے مقام پر آنے میں مجھے ایک منٹ لگے گا۔
میں اپنا سفر ضائع نہیں کر سکتا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Chiniot