Latoon Typist
30/01/2026
Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Usman Khan, Khalfan Malik Yousafzai, ژوند پرست
بدھ مت میں کہاوت ہے کہ:
"اگر آپ کسی شخص سے ملیں اور اسے دیکھ کر آپکا دل زور سے دھڑکنے لگے، آپ نروس ہو جائیں، اسے اپنے دماغ سے نکال نہ سکیں تو سمجھ لیں کہ وہ آپکا "سول میٹ" ہرگز نہیں ہے کیونکہ سول میٹ سے مل کر آپ پرسکون اور نارمل محسوس کریں گے۔"
ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
دیپ جس کا محلات میں ہی جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وە جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
میں بھی خائف نہیں تختہ ٔدار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو ،جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
جام رِندوں کو ملنے لگے ، تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
اِس کھلے جھوٹ کو،ذہن کی لوُٹ کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فُسوں
چارہ گر میں تمہیں کس طرح کہوں
تم نہیں چارە گر، کوئی مانے،مگر
میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا
ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
✌️✌️✌️✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.