Roshni

Roshni

Share

24/07/2025

انسانی زندگی کی مثال #حکایت
ایک بادشاہ نے ایک غلام کو اونٹ دیا اور ساتھ اسکے 10 دن کا چارہ اور پانی دیا اور کہا کہ اس گرمی کے موسم میں 10 دن کے اندر ملک کے ایک شہر سے دوسرے شہر تک جانا ہے اگر تم مقررہ معیاد میں منزل پر پہنچ جاؤ تو آزادی کے علاؤہ انعام و اکرام و جاگیریں عطا ہونگی کیونکہ سفر گرمی اور پہاڑی ہونے باعث تھوڑا مشکل ہے راستہ میں بہترین آرام کی جگہیں بھی ہیں وہیں دل لگا کہ نہ بیٹھ جانا ورنہ منزل پر نہ پہنچنے کے باعث قتل کر دیے جاؤ گے
اس آفر کے بعد سمجھدار غلام تو فوری اونٹ پر بیٹھ کر منزل پر روانہ ہو جاتا ہے راستہ میں اونٹ کو مناسب چارہ بھی کھلاتا ہے اور کچھ آرام بھی کرتا ہے مگر منزل پر پہنچنے کے مقصد کو نہیں بھولتا اور سفر کی تکالیف پر صبر کر منزل پر پہنچ جاتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے جبکہ غافل غلام سفر پر روانہ ہو کر منزل کے پہلے پڑاؤ پر پہنچتا ہے تو اسے وہاں کی چھاؤں کی ٹھنڈک بہت بھلی لگتی ہے اور وہ اپنا مقصد بھول کر خود سو جاتا ہے اونٹ کو سارا چارا ڈال دیتا ہے جو آرام سے کھاتا ہے اور موٹا تازہ ہو جاتا ہے اور مالک کے اس عمل سے بہت خوش ہوتا ہے کہ اچانک مقررہ وقت پورا ہونے پر بادشاہ کے سپاہی آتے ہیں اور اس غلام کو وہیں سوئے ہوئے اٹھا کر قتل کر دیتے ہیں
یہی حال ہماری زندگی کا ہے ہمیں ہمارا جسم بطور سواری عطا کر کہ اور اس پر اختیار دے کر کہ جسم کیلیے زمین میں خوراک و دیگر اشیاء مہیا کر کہ ایک مقصد (اسلامی احکام کے مطابق زندگی گزارنا جو ہماری طبیعتوں کو مشکل معلوم ہوتی ہے) دیا گیا ہے اب جو بندہ تو عارضی جسم کو بجائے اصل مقصد کے حصول میں مصروف رکھنے کے آرام و پیٹ پوجا میں لگائے رکھے گا اور اصل مقصد کو بھول جائیگا اسکے لیے ہلاکت جہنم جبکہ جو اس جسم کو اس زندگی میں ضرورت کے مطابق آرام و غذا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقصد کی تکمیل ( احکام شریعت کے مطابق زندگی بسر کرنے) میں بھی مصروف رکھے گا وہ موت کے بعد جنت کا حقدار ہو گا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہیکہ ہم سب کو مقصد زندگی کو سمجھ کر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین

19/06/2025

درود پاک کی برکات
کون سی برکت ہے جو درودشریف پڑھنے سے نہیں ملتی
درود پاک پڑھنے سے روزی میں اضافہ ہوتا ہے
اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے
بلائیں ٹلتی ہیں
عزت میں اضافہ ہوتا ہے
آدمی رسوائی سے بچتا ہے
موت آسان ہو جاتی ہے
دشمنوں سے امان کا باعث ہے
قبر ، حشر کامعاون و مددگار ہے
گناہوں سے بچنے کی توفیقِ ملتی ہے
عشقِ و محبت حقیقی میں اضافہ ہوتا ہے
توبہ کی توفیق کا باعث ہے
حلاوت ایمان حاصل ہوتی ہے
بیماریاں دور ہوتی ہیں
سب سے بڑھ کر دیدار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم حاصل ہونے کا باعث ہے
اسلیے درود شریف پڑھتے رہیں

13/06/2025

موجودہ حالات میں لگ یہ رہا ہیکہ عالمی سامراجی قوتوں نے اسلامی ممالک کو سیاسی ٫ معاشی٫ ثقافتی اور ذہنی طور پر زیر نگیں کرنے کے بعد اب اپنے آخری فیز کا آغاز کرتے ہوئے ان پر عملی غلبہ کو یقینی بنانے کیلیے عملی کوششوں ( جنگ وجدل) کا آغاز کر دیا ہے
اب بھی اگر مسلمانوں نے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد کیلیے اس خطرہ کا ادراک نہ کیا اور اس خطرہ کے لیے مناسب پیش بندی نہ کی تو مسلمانان عالم کی بقاء کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Bhimber?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Bhimber