Faisal Medical Complex
باڑہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں عوام کو جدید طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹرز اور صحت کارڈ پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
آج خصوصی انٹرویو میں ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید کفایت شاہ نے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی اہمیت، جدید تشخیصی سہولیات اور مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، انٹرویو ملاحظہ فرمائیں 👇
29/04/2026
ڈپٹی کمشنر خیبر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ڈاکٹر طلحہ رفیق عالم نے باڑہ کے نجی ہسپتال فیصل میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا.
جہاں اُنھوں نے صحافی عبدالرازق آفریدی کی عیادت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مجیب الرحمان اور منیجمنٹ ڈائریکٹر قاری واجد آفریدی بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اور علاج معالجے سمیت دستیاب سہولیات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔
صحافی عبدالرازق آفریدی اور دیگر مریضوں نے ہسپتال میں بہترین سہولیات اور معیاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ صحافی عبدالرازق آفریدی گزشتہ ایک ہفتے سے فیصل میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کا ہرنیا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
باڑہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں ورلڈ ہیلتھ ڈے منایا گیا، کیک کاٹ کر تقریب کا اہتمام
فیصل میڈیکل کمپلیکس میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر مجیب آفریدی سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر مجیب آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد عوام میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں صحت بخش عادات کو اپنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل، متوازن غذا کا استعمال، باقاعدہ ورزش اور بروقت طبی معائنہ ایک صحت مند زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ڈاکٹر مجیب آفریدی نے ہسپتال کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور عوام کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
27/03/2026
Job opportunity at SEHAT PANNLED HOSPITAL
20/02/2026
We are hiring, sehat sahulat card
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Bara
24801