Janikhel Students Society
07/06/2026
آج منعقدہ جانی خیل قومی جرگہ میں جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر عادل وزیری نے قوم کے مشران، نوجوانوں اور شرکاء کے سامنے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
اپنے خطاب کے آغاز میں صدر نے جانی خیل قوم کے تمام افراد، مشران اور نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو شدید گرمی کے باوجود ایک ہی چھت تلے اپنی قوم کے بہتر مستقبل اور اجتماعی مفاد کے لیے موجود رہے۔
صدر نے کہا کہ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی بنیادی طور پر طلبہ کی تنظیم ہے، جس کے اراکین اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ہر جرگہ اور ہر قومی سرگرمی میں مستقل شرکت ممکن نہیں، تاہم JSS ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اپنی استطاعت کے مطابق قومی معاملات میں کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے نورنگ خیل میں پیش آنے والے حالیہ افسوسناک اور دردناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا کہ متاثرہ خاندان اس وقت شدید مالی مشکلات اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، جس پر JSS نے فوری توجہ دی۔
صدر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ واقعے کے اگلے ہی دن ضلعی انتظامیہ نے جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کو اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر، بنوں کے دفتر طلب کیا، جہاں ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق ہوا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکیج فراہم کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
صدر عادل وزیری نے واضح کیا کہ JSS نے قومی جرگہ کے فیصلے کا انتظار کیا اور ہمیشہ کی طرح اپنی قوم کے اجتماعی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ قوم اور مشران کریں گے، جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی اس کی مکمل حمایت کرے گی۔
جرگہ کے دوران مشران نے صدر عادل وزیری اور جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ قوم کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں ہر وقت جرگوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو، کیونکہ یہ دراصل پوری قوم کا نقصان ہوگا۔
مشرانِ قوم اور جرگہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں اور دیگر قومی معاملات کی ذمہ داری خود سنبھالتے ہوئے JSS کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کے حقوق، تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر اپنی توجہ مرکوز رکھے، جبکہ امن و امان اور دیگر قومی امور کے لیے قوم کے مشران موجود ہیں۔ جرگہ نے یقین دہانی کرائی کہ جب بھی قوم کو ضرورت محسوس ہوگی، جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔
آخر میں صدر عادل وزیری نے تمام شرکاء، مشران اور قوم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی قومی جرگہ کے تمام متفقہ فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اپنی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS)
06/06/2026
صدر جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) عادل وزیری کی قیادت میں JSS کی ایگزیکٹو باڈی اور کابینہ ممبران کل منعقد ہونے والی جانی خیل قومی جرگہ (منڈی جانی خیل) میں شرکت کریں گے۔
یہ جرگہ جانی خیل قوم کے اجتماعی فیصلوں اور موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ہمیشہ اپنی قوم کے اجتماعی فیصلوں کا احترام کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی قومی مشران اور عوامی فیصلوں کی پابند رہے گی۔
جرگہ کے دوران صدر عادل وزیری طلبہ کو درپیش موجودہ مسائل، مختلف چیلنجز اور علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے اور ممکنہ تجاویز قوم کے سامنے پیش کریں گے۔
ہم اسی سرزمین کے فرزند ہیں، اسی مٹی میں پلے بڑھے ہیں، اور بطور تعلیم یافتہ و باشعور نوجوان اپنی قوم کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
جانی خیل قوم کل جرگہ میں جو بھی اجتماعی فیصلہ کرے، خواہ وہ تمام عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج ہو، دھرنا ہو یا کوئی اور آئینی و جمہوری اقدام، جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور صفِ اول میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔
پریس سیکرٹری
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ۔
06/06/2026
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے لیگل ٹیم ہیڈ ایڈوائزر اور سابق صدر کاشف وزیری نے رائزنگ سٹار ماڈل سکول کے ماہانہ ٹیسٹ رزلٹ ڈے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
کاشف وزیری نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کیے اور سکول انتظامیہ و اساتذہ کو بہترین تعلیمی خدمات پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے محنتی اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ان شاء اللہ۔
پریس سیکرٹری عبدالحق وزیر
05/06/2026
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کو مولانا فداللہ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ مرحوم جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے سابق سیکرٹری جناب بیت اللہ وزیر کے بھائی تھے، جس کی وجہ سے یہ سانحہ سوسائٹی کے تمام اراکین کے لیے بھی گہرے رنج و غم کا باعث ہے۔
مولانا فداللہ صاحب ایک باوقار استاد، نیک سیرت انسان اور معاشرے کا قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کا اس دنیا سے رخصت ہونا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے اور تعلیمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
یاد رہے کہ مرحوم عید الاضحیٰ سے قبل ایک مقامی تنازعے میں زخمی ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیے گئے تھے۔ علاج کے دوران جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے اراکین نے خون کے عطیات اور خون عطیہ کرنے والوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی۔ تاہم افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ افسوسناک واقعہ ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ عدم برداشت اور معمولی تنازعات بعض اوقات ایسے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں جن کا نعم البدل ممکن نہیں ہوتا۔ زمینیں، جائیدادیں اور دنیاوی مفادات اپنی جگہ باقی رہ جاتے ہیں، مگر معاشرے کے مخلص، تعلیم یافتہ اور باکردار افراد دوبارہ واپس نہیں آتے۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی مرحوم کے والدین، اہلِ خانہ، سابق سیکرٹری بیت اللہ وزیر، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
مرحوم مولانا فداللہ صاحب کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ شام 5:00 بجے آبائی گاؤں لالا کلہ، جانی خیل میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب، طلبہ، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
~ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ۔
03/06/2026
بکاخیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (BSS) کی حلف برداری تقریب عامر میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS) کے صدر عادل وزیری کی ہدایت پر جے ایس ایس کے اراکین نے لیگل ٹیم کے ہیڈ ایڈوائزر کاشف وزیری کی نگرانی میں تقریب میں شرکت کی۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی، بکاخیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کو کامیاب، منظم اور باوقار حلف برداری پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
تقریب کے دوران جے ایس ایس کے اراکین کو سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کا موقع بھی ملا، جس پر ہم بکاخیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی قیادت اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر لیگل ٹیم کے ہیڈ ایڈوائزر کاشف وزیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ہمیشہ کی طرح بکاخیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی رہے گی اور طلبہ کے مسائل، تعلیمی سرگرمیوں اور علاقائی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے دونوں تنظیموں کے درمیان باہمی روابط اور یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
پریس سیکرٹری
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS)
03/06/2026
جانی خیل کے علاقے نورنگ خیل گاؤں میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں جانی نقصان اور خواتین و بچوں سمیت متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے فوراً بعد جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی لیگل ٹیم کے ہیڈ ایڈوائزر کاشف وزیری، ڈپٹی لیگل ایڈوائزر ہارون باچا، فنانس سیکرٹری فرحان خان اور دیگر اراکین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں پہنچ کر زخمیوں کی امداد اور رہنمائی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
زخمیوں کو جانی خیل سے بنوں منتقل کرنے کے دوران مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال پہنچنے کے بعد سوسائٹی کے اراکین نے زخمیوں کی ضروری معاونت، بلڈ گروپس کی معلومات، مختلف طبی ٹیسٹوں، ادویات کی فراہمی اور دیگر فوری ضروریات میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ زخمیوں میں شامل ایک خاتون اور ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر بنوں، ڈاکٹر اشتیاق احمد صاحب بھی ہسپتال پہنچے۔ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے کاشف وزیری نے انہیں متاثرہ خاندانوں کی معاشی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مالی معاونت کی درخواست کی۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے اور علاقے میں امن و استحکام قائم رکھے۔
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ۔
Deputy Commissioner Bannu
02/06/2026
جانی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک معزز استاد، جو عید سے قبل تشویشناک حالت کے باعث پشاور کے Hayatabad Medical Complex (HMC) منتقل کیے گئے تھے، آج ان کا تیسرا آپریشن متوقع ہے۔ آپریشن سے قبل خون کی شدید ضرورت پیش آئی، جس پر مخیر نوجوانوں نے بروقت تعاون کرتے ہوئے مریض کے لیے 3 پائنٹس خون عطیہ کیا۔
اس موقع پر جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی کے پریس سیکرٹری عبدالحق وزیر نے بلڈ ڈونرز کے ساتھ رابطہ کاری میں کردار ادا کیا اور ہسپتال جا کر مریض کی عیادت بھی کی۔ جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی ان تمام نوجوانوں کے جذبۂ انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں تعاون کیا۔
مریض انتہائی نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہم تمام دوستوں، اساتذہ، طلبہ اور اہلِ علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ مریض کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور انہیں جلد از جلد صحت مند زندگی کی طرف واپس لوٹائے۔
آمین
جوائنٹ پریس سیکرٹری رضوان وزیر
جانی خیل سٹوڈنٹس سوسائٹی (JSS)
نور پبلک ہائی سکول والی نور جانی خیل کے طلباء کا متاثر کن ٹیلنٹ ❤️۔
~ Noor Public High School Wali Noor Jani Khel
~ Deputy Commissioner Bannu
~ KP Elementary & Secondary Education Department #ترقـى #تعلیم #اتحاد
02/06/2026
🎓 AL-MOMIN ETEA & COACHING ACADEMY 🎓
الحمدللہ! گزشتہ سال کی شاندار کامیابیوں کے بعد المؤمن ایٹا اینڈ کوچنگ اکیڈمی ایک بار پھر SEASON 2 کا آغاز کر رہی ہے۔
🏆 گزشتہ سال کی نمایاں کامیابیاں:
✅ ایک طالبعلم پنجاب دانش سکول کیلئے منتخب
✅ دوسرا طالبعلم خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس (ETEA) کیلئے منتخب
📚 کلاسز: KG تا 10th
📅 آغازِ کلاسز: 5 جون 2026 (جمعۃ المبارک)
⏰ وقت: شام 4:00 تا 6:00 بجے
✨ اکیڈمی کی خصوصیات:
✔️ تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ
✔️ صاف ستھرا اور پُرسکون تعلیمی ماحول
✔️ سولر سسٹم اور ٹھنڈے پانی کی سہولت
✔️ یتیم اور مستحق طلباء کیلئے خصوصی رعایت
👨🏫 ٹیچرز سٹاف:
سر الیاب خان ، سر سہیل خان ، سر عابد اللہ ، سر عصمت اللہ
📍 مقام:
گورنمنٹ ہائی سکول المؤمن، بچکی جانی خیل، بنوں
📞 رابطہ:
0334-8484144
0334-9248002
0331-8173982
🌈 آج ہی اپنے بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں اور انہیں روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم اٹھانے کا موقع فراہم کریں۔
Post from : Academy Administration.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Bannu
28100