JKSLF Bagh Official
میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے
میں بھی منصور ہوں، کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا
14/05/2026
#جہلم ویلی
(مظفرآباد ڈویژن)
آج مورخہ 12 مئی کو جموں کشمیر سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ جہلم ویلی کی ایک اہم تنظیمی میٹنگ نڑدجیاں میں منعقد ہوئی،
جس کی صدارت
ایس ایل ایف راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے رہنما رفیق کشمیری نے کی۔۔۔
اجلاس کے دوران آنے والے پروگرامز اور تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔
میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل، تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بھرپور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جموں کشمیر سٹوڈنٹ لبریشن فرنٹ کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے...
"جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ"
🚩
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تیسرے یومِ تاسیس کے موقع پر JKSLF کے غیور ساتھیوں کی بھرپور شرکت۔
#راولاکوٹ
مزاحمت زندگی ہے ✌️
چیرمین صاحب ✨❣️
✍️
🚩
04/05/2026
سرخ سلام ساتھیو!
نہایت مسرت کے ساتھ آپ تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (JKSLF) کی نئی مرکزی کابینہ کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ پروگرام "شعورِ مقبول" منعقد کیا جا رہا ہے۔
تمام انقلابی ساتھیوں، بزرگوں اور ہمدردوں سے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی درخوست ہے۔ آپ کی آمد ہمارے حوصلوں کو جلا بخشے گی۔
پروگرام کی تفصیلات:
مقام: تحصیل ریڑہ، ضلع باغ
تاریخ: 29 مئی (بروز جمعہ)
وقت: دوپہر 2 بجے
منجانب: جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ، ضلع باغ
02/05/2026
تمام دوستوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات اور تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے سب کا ایک جگہ اکٹھا ہونا مشکل تھا، اس لیے ڈسٹرکٹ باغ کی باڈی کی یہ اہم میٹنگ واٹس ایپ کال پر رکھی گئی۔ اس کال کا مقصد ایک دوسرے سے رابطہ کرنا، تنظیم کو فعال بنانا اور مستقبل کے پروگراموں پر مشاورت کرنا تھا۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اسی طرح ایکٹو رہیں تاکہ ہم اپنی تنظیم کو مزید مضبوط بنا سکیں
ہماری اس ریاست کو خدارا ایک ہونے دو
یہ دونوں منقسم حصے دوبارا ایک ہونے دو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Bagh