Andleeb's thoughts

Andleeb's thoughts

Share

04/05/2025

جب باپ کا چہرہ مرجھانے لگے تو اپنی خواہشات کو دفن کر لینا چاہیے 🥺۔

28/03/2025

ایک عید سے لے کر دوسری عید تک
سنبھالے ہوئے چمکیلے کپڑے
اکثر آپ کے قد سے کم پڑ جاتے ہیں
خواہشیں ، حسرتیں بن جایا کرتی ہیں
طلب، اکتاہٹ میں بدل جانے سے پہلے پوری ہو تو
اس کی شدت محسوس کی جاسکتی ہے!
کبھی کبھی گردوغبار میں بیمار ہونے کے ڈر سے
سانس روکنے والوں کو
خوشگوارموسم میں سانس لینے کی ساعت نصیب نہیں ہوتی
ہر وہ چیز جو بہتر وقت کے لیے سنبھالی جائے
اس وقت کے آنے پر اتنی ہی بے کار ہوتی ہے
جتنی آخری سانس پر کی جانے والی توبہ!
محبتوں کے لیے بہتر وقت متعین کرنے والے ذہین دلوں کو
جذباتی ذہنوں سے صلاح مشورہ کر لینا چاہیے
پھل، پھول اور جذبے
اپنا موسم اور ایک خاص مدت گزرنے کے بعد
سڑنے لگتے ہیں!

#>_Andleeb's_Thoughts 🍁

Want your school to be the top-listed School/college in Bagh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Bagh