Sardar Umar Riaz
10/05/2026
سردار عمر ریاض
امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 14 غربی باغ
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ / کشمیری عمران خان کے نڈر سپاہی کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے بے چین
صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر سردار صہیب اختر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
یوتھ ونگ کا سہیل آفریدی کے دورہ مظفرآباد کو تاریخ ساز بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم
وفد میں مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ پاکستان چوہدری ساجد اسلم ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان پیرزادہ ، مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر عابد میر ، مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ ولید میر ، نعمان سعید ، حسیب اعوان و یوتھ ونگ دیگر نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
11/04/2026
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
پریس ریلیز
بتاریخ: 9 اپریل 2026
آج انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی ایک اہم زوم میٹنگ سردار صہیب اختر صدر انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں جنرل سیکرٹری عابد میر، سینئر نائب صدور راجہ رمیز ممتاز، خواجہ حذیفہ، احمد مرتضیٰ آفریدی، احسان تاج ، جنید اکبر چغتائی، اکرام قاضی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بیرسٹر فراز شبیر، نائب صدور ولید مختار، میاں عتیق، چوہدری زاہد, ذکا جہانگیر ،شیخ وارث، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مسعود صابر، راجہ عمران، انفارمیشن سیکرٹری عامر روشن اعوان اور فنانس سیکرٹری سردار سہیل سمیت پوری گورننگ باڈی نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد یہ متفقہ اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کی مؤثر نمائندگی کے بغیر کسی بھی بورڈ یا فورم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ واضح کیا گیا کہ جس کسی بھی ڈھانچے میں انصاف یوتھ ونگ کی کم از کم 25 فیصد نمائندگی شامل نہ ہو، اسے یکسر مسترد کیا جائے گا۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران نوجوانوں نے Imran Khan کی رہائی کے لیے ہر محاذ پر بے مثال جدوجہد کی ہے۔ ایسے حالات میں یوتھ ونگ کو نظر انداز کرنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ نوجوانوں کی قربانیوں اور وابستگی کی نفی کے مترادف ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوان ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہر سطح پر ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔
آخر میں متعلقہ قیادت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ فیصلوں میں دوراندیشی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کو اس کا جائز، مؤثر اور باوقار مقام دیا جائے تاکہ نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو اور تنظیم مزید مضبوط ہو سکے۔
عابد میر
مرکزی سیکرٹری جنرل
انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Azad Kashmir