CSS PCS URDU

CSS PCS URDU

Share

27/07/2022

ن م راشد جدید اردو نظم کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔ ان کے بعد میراجی اورپھر مجید امجد کا نام آتا ہے۔

06/07/2022

فورٹ ولیم کالج

فورٹ ولیم کالج کا قیام اردو ادب کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ ہے۔ اردو نثر کی تاریخ میں خصوصاً یہ کالج سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ کالج انگریزوں کی سیاسی مصلحتوں کے تحت عمل میں آیا تھا ۔ تاہم اس کالج نے اردو زبان کے نثری ادب کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھول دیں تھیں۔ سر زمین پاک و ہند میں فورٹ ولیم کالج مغربی طرز کا پہلا تعلیمی ادارہ تھا جو لارڈ ولزلی کے حکم پر 1800ءمیں قائم کیا گیاتھا۔
اس کالج کا پس منظر یہ ہے 1798 میں جب لارڈ ولزلی ہندوستان کا گورنر جنرل بن کر آیا تو یہاں کے نظم و نسق کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ انگلستان سے جو نئے ملازمین کمپنی کے مختلف شعبوں میں کا م کرنے یہاں آتے ہیں وہ کسی منظم اور باقاعدہ تربیت کے بغیر اچھے کارکن نہیں بن سکتے ۔ لارڈ ولزلی کے نزدیک ان ملازمین کی تربیت کے دو پہلو تھے ایک ان نوجوان ملازمین کی علمی قابلیت میں اضافہ کرنا اور دوسرا ان کو ہندوستانیوں کے مزاج اور ان کی زندگی کے مختلف شعبوں ان کی زبان اور اطوار طریقوں سے واقفیت دلانا ۔
پہلے زبان سیکھنے کے لئے افسروں کو اناونس دیا جاتا تھا لیکن اُس سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے تھے۔ اس لئے جب لارڈ ولزلی گورنر جنرل بن کر آئے تو اُنھوں نے یہ ضروری سمجھا کہ انگریزوں کو اگر یہاں حکومت کرنی ہے تو اس کا تقاضا یہ ہے کہ کمپنی کے ملازمین کا مقامی زبانوں اور ماحول سے آگاہی کے لئے تعلیم و تربیت کا باقاعدہ انتظام کیاجائے۔ ان وجوہات کی بناءپر ولزلی نے کمپنی کے سامنے ایک کالج کی تجویز پیش کی ۔ کمپنی کے کئی عہداروں اور پادرویوں نے اس کی حمایت کی۔
اور اس طرح جان گلکرسٹ جو کہ ہندوستانی زبان پر دسترس رکھتے تھے۔ کمپنی کے ملازمین کو روزانہ درس دینے کے لئے تیار ہو گئے۔اور لارڈ ولزلی نے یہ حکم جاری کیا کہ آئندہ کسی سول انگریز ملازم کو اس وقت تک بنگال ، اڑیسہ اور بنارس میں اہم عہدوں پر مقرر نہیں کیا جائے گا جب تک وہ قوانین و ضوابط کا اور مقامی زبان کا امتحان نہ پاس کر لے۔ اس فیصلے کے بعد گلکرسٹ کی سربراہی میں ایک جنوری 1799 میں ایک مدرسہOriental Seminaryقائم کیا گیا۔ جو بعد میں فورٹ ولیم کالج کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ کچھ مسائل کی وجہ سے اس مدرسے سے بھی نتائج برآمد نہ ہوئے جن کی توقع تھی ۔ جس کے بعد لارڈ ولزلی نے کالج کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا۔

11/03/2022

رشید احمد صدیقی اردو کے اہم...... ہیں۔
ا. افسانہ نگار
ب. خاکہ نگار
ج. مزاح نگار
د. انشائیہ نگار

18/01/2022

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2022ء کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد:

آج 18 جنوری 2022ء بروز منگل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک میں آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ضلعی سطح کے مقابلے ہوئے_ ان مقابلوں میں چھ مختلف کیٹگریز میں پنجاب کے رہائشی سولہ سے چالیس سال کی عمر کے افراد نے حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا_ گزشتہ دن کے ابر آلود موسم اور بارشوں کی پیشگوئی سے ان رنگا رنگ پروگراموں کے متاثر ہونے کا کچھ خطرہ تھا تاہم آج تمام دن سورج پوری آب و تاب سے چمکتا رہا، ان ڈور کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور مقابلے بھی عمدگی سے انجام پزیر ہوئے، کالج کے سبزہ زاروں میں میلے کا سماں رہا اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات، والدین اور مہمانوں نے ان مقابلوں کا خوب لطف اٹھایا_
تمام کیٹگریز کے لیے آرٹس کونسل نے اپنے مخصوص انداز میں سٹیج، پنڈال اور میدان سجا رکھے تھے، قد آدم سجاوٹی فلیکس اور آرٹ کے نمونوں سے سجے بینر اپنی بہار دکھا رہے تھے_ مختلف مقابلے صبح نو بجے شروع ہوئے اور دو بجے تک جاری رہے_ حسب سابق زیادہ رونق گیت سنگیت کے پنڈال میں رہی جہاں نوجوان گلوکار اپنے سر جگا رہے تھے_ اس سال تھیٹر اور لوک رقص کے ایونٹ بھی ان مقابلوں کا حصہ تھے جن میں حاضرین نے بھرپور دلچسپی لی_ افسانہ نویسی کے مقابلے کے شرکاء علامہ اقبال ہال میں خامہ فرسائی کررہے تھے تو کالج کے خوبصورت سبزہ زار میں پینٹنگ اور کرافٹ کے مقابلوں میں شریک ہنر مند اپنے کمالات دکھا رہے تھے_ قائداعظم ہال میں تھیٹر قائم تھا جہاں چار مختلف ڈرامے ایکٹ کیے گئے_
مقابلوں کے اختتام پر ہر کیٹگری کے تین تین ماہر ججوں کے پینلز نے اپنے اپنے نتائج مرتب کیے جن کا اعلان تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں کیا گیا_ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل راولپنڈی جناب وقار احمد نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کے اغراض و مقاصد بیان کیے_ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک کے پرنسپل جناب ماجد وحید بھٹی نے منظم اور خوبصورت مقابلوں کے انعقاد پر اپنے سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں اور ججز کا شکریہ ادا کیا_ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پیش کی گئی_ چھ مختلف ضلعی مقابلوں میں نتائج کی صورتحال کچھ یوں رہی:

سٹیج ڈراما:
اول: سرفراز احمد اور ان کی ٹیم، حضرو، اٹک
دوم: محمد عبید اور ان کی ٹیم، گورنمنٹ

Want your school to be the top-listed School/college in Attock?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Attock