Hamid Siddique
ہولناک ویرانے اور اذیت ناک سناٹے جنگلوں یا بیابانوں میں نہیں انسانوں کے اندر بھی ہوتے ہیں.....
شیخ سعدی شیرازی اپنی کتاب گلستان سعدی میں لکھتے ہیں کے ایک بادشاہ تھا جس کو ایک بیماری لاحق ہو گئی پورے ملک کے حکیم جمع ہؤے کوئ علاج نہ ہوا بیماری بڑھتی گئی آخر ایک حکیم کو لایا گیا اس نے بادشاہ سے کہا کہ
بادشاہ سلامت آپ کی بیماری کا ایک ہی علاج ہے ایک خوبصورت نوجوان جو مختلف خصوصیات کا حامل ہو وہ لایا جائے اس کو ذبیح کر کیا جائے اس کے خون سے ایک کشتہ تیار کیا جائے گا جس سے آپ کی بیماری کا علاج ہو گا
بادشاہ نے منادی کروا دی سب درباریوں کو اپنی سلطنت میں پھیلا دیا کہ نوجوان تلاش کر کے لایا جائے آخر حکیم کی بتائی ہوئی خوبیوں کا حامل ایک نوجوان مل گیا جس کے والدین کو مال دولت پیسے دے کر بڑی منت سماجت کے بعد راضی کر لیا گیا
نوجوان کو قاضی کی عدالت میں پیش کیا کہ کیا اس مقصد کے لیے نوجوان کا قتل جائز ہے قاضی نے بھی فتویٰ دے دیا کہ چونکہ بادشاہ کی جان قیمتی ہے اس لیے قتل جائز ہے چناچہ اس نوجوان کو بادشاہ کے دربار میں پیش کیا گیا جلاد کو بلایا گیا حکم ہوا قتل دیا جائے
جلاد نے نوجوان کو پکڑا نوجوان پہلے رویا پھر ہنسنے لگ گیا
بادشاہ نے جلاد کو روک دیا اور نوجوان سے پہلے رونے اور پھر ہنسنے کی وجہ پوچھی گئی
نوجوان نے کہا رویا اس لیے کہ دنیا میں سب سے ہمدرد اور قریبی رشتہ خون کا ہوتا ہے خون کے رشتے نے بھی مجھے مال و زر کے لیے فروخت کر دیا
پھر معتبر عہدہ قاضی مفتی کا ہوتا ہے قاضی نے بھی مال و زر کی لالچ میں دین فروخت کر دیا اور ایک انسانی جان کو قتل کرنا جائز قرار دیا
ہنسا میں اس لیے ہوں کے مجھے پیدا کرنے والی ایک ذات میرے رب کی بھی ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے اس لیے میں اپنے آپ کو ہنسی خوشی اس کے سپرد کرتا ہوں
نوجوان کی گفتگو سن کر بادشاہ کے دل میں رحم آ گیا اور نوجوان کو چھوڑ دیا گیا کچھ ہی عرصے میں بادشاہ کی بیماری بھی ختم ہو گئی
اس لیے ہمیں دنیا کے سہاروں کے بجائے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کرنا چاہیے اسی پہ بھروسہ رکھنا چاہیے وہ بہت غفور ورحیم ذات ہے بخشنے پہ آے تو ایک لمحے میں ایک ادا پسند آجاے تو بخش دیتا ہے اور اگر پکڑنے پہ آۓ تو ساری زندگی کی عبادات ضائع کر کے ایک لفظ پہ پکڑ لے۔
31/07/2024
*شکـوہ کم اور شکر زیادہ کرو زندگی بہت ہی آسان ہو جائے گی♥️*
🌸♥️🌸
✓ایــک طـــرف لمبی امیـــدیں🖤
ایک طـــــــــرف
_✨کُلُ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت🖤🥺
Everyone
Night view of mzd
29/10/2023
#وَتُعِزُّمَن_تَشَاءُوَتُذِلُّ_مَن_تَشَاء
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Srinagar
190001