Madarsa Darul Uloom Razvia
15/08/2023
🌹🇮🇳🌹تمام ابناۓ وطن کو یوم آزادی کی پر خلوص مبارک باد 🌹🇮🇳🌹
15،اگست کا دن ہم ہندوستانیوں کے لیے نہایت ہی خوشی و مسرت کا دن ہے۔کیوں کہ اسی تاریخ کو ہمارے اس وطن عزیز ہندوستان کو ایک عرصۂ طویل کے بعد برطانوی حکومت سے آزادی ملی۔اج کے دن ہر ممکن طریقے سے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔مدرسوں،کالجوں اور اسکولوں میں ترانے گائے جاتے ہیں،میٹھائیان تقسیم کی جاتی ہیں،جھنڈے فہراۓ جاتے ہیں۔الغرض کہ ہر ممکن طریقے سے امیر سے لے کر غریب تک خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
لیکن آج ہم جو ہندوستان میں خوشی و مسرت کے ساتھ رہتے ہیں،اور آزادی کی زندگی جی رہے ہیں تو یہ صرف انہی مجاہدین کرام کی بدولت ہے جن کی جانفشانی،بہادری،جرأت و ہمت کی وجہ سے وطن عزیز کو آزادی ملی۔جن میں اکثریت علماۓ کرام کی ہے،ان مجاہدوں نے ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
لیکن نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ ہم نے اپنے علماۓ کرام کی قربانیوں کو بُھلا دیا۔ہم نے ان مجاہدین (علماۓ کرام) کو بھلا دیا جنہوں نے آزادیِ ہند کی خاطر قید و بند اور کالا پانی کی سزا حتی کہ تمام تر صعوبتیں برداشت کیں۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے علماءکرام و مشائخ عظام کی تواریخ کو پڑھیں۔اور انہوں نے ملک کی خاطر جو قربانیاں پیش کیں۔ان سے اپنی نسلوں کو روشناس کروائیں۔تا کہ آۓ دن جو ہمیں غدار ثابت کرنے کی سازش میں لگے رہتے ہیں وہ اپنی سازشوں میں نا کام رہیں۔
منجانب: مدرسہ دارالعلوم رضویہ رضوی جامع مسجد بڑا تلپہ چھپرہ بہار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chapra
841301