Hikmat-e-Islam
#
انٹر اسکولز سپورٹس مقابلوں کے دوران زخمی ہونے والے طالب علم مدثر شاہ کو بہتر اور بروقت علاج کی فراہمی کے لیے سی ایم ایچ بنوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
طالب علم کھیل کے دوران حادثاتی طور پر زخمی ہوا تھا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی فوری توجہ اور کوششوں سے اسے اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ زخمی طالب علم کا مکمل علاج و معالجہ صوبائی حکومت کے خرچ پر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ طالب علم کی صحت سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.