Radio Cairo - Urdu Service
04/03/2026
»»»» پاکستانی ہاکی ٹیم مصر میں««««
عرب جمہوریہ مصر کی میزبانی میں ان دنوں ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں اور پاکستانی ہاکی ٹیم بھی ان مقابلوں میں شرکت کے لیے مصر میں موجود ہے،
مورخہ 2 مارچ بروز سوموار اسماعیلیہ شہر میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی طلباء اور سفارت خانے کے عملے سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
میچ کے اختتام پر پاکستان کی ہاکی ٹیم کے پلیئرز کی جانب سے میچ میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے گروپ فوٹوز بھی لیے گئے۔
یاد رہے کہ ہاکی🏑 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلوں کی میزبانی مصر کررہا ہے اور اس میں مختلف ممالک سے کل 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
تحيا مصر 🇪🇬 تحيا باكستان🇵🇰
19/02/2026
««««الأزهر الشريف اور رمضان كريم »»»»
رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی جامع مسجد الازہر الشریف میں رونقیں بحال ہوگئیں ہیں، آج پہلی افطاری کے وقت دنیا کے کونے کونے سے آئے ہر رنگ و نسل کے طلباء الازہر الشریف میں افطاری کے دسترخوان پر جمع ہیں
اگرچہ ان کے چہرے، رنگ اور زبانیں مختلف لیکن سب کو ایک مقصد نے انہیں یہاں مصر میں الازہر الشریف میں جمع کیا ،
اور وہ ہی دین اسلام کی صحیح تعلیم و تربیت کا حصول
نماز عصر سے اذان مغرب تک ہر شخص قرآن کریم کی تلاوت ، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں مشغول نظر آتا ہے یہی روح اسلامی ہی جسے زندہ کرنے کے لیے الازہر الشریف گزشتہ ہزار سال سے اپنی خدمات پوری دنیا کو دے رہا ہے،
#تحياالازهر و #تحيامصر
#رمضان٢٠٢٦
#طلبا
#مصر
17/02/2026
«««« مصر میں استقبال رمضان »»»»
عرب جمہوریہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں استقبال رمضان المبارک کی محافل میں سے ایک، آج غروب آفتاب کے بعد جامع مسجد سیدنا الامام الحسین اور جامع مسجد الازہر الشریف کے قریب ڈرونز کے ذریعے خوبصورت تحریر سے آسمان کو مزید کیا گیا۔
(رمضان في مصر حاجة تانية)
(مصر میں رمضان کا ایک الگ ہی انداز ہے)
مصر کے بارے میں یہ مقولہ عموما ہر عربی کہتا ہے
#رمضان٢٠٢٦
#مصر
17/02/2026
رؤیت ہلال رمضان
عرب جمہوریہ مصر میں رؤیت ہلال رمضان کے شرعی ثبوت نہ ملنے پر جید علماء کرام کی موجودگی میں مفتی جمہوریہ مصر پروفیسر ڈاکٹر نظیر عیاد نے اعلان کیا ہے کہ 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
#رمضان٢٠٢٦
#رمضان
#دارالافتاء
#مصر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Address
Cairo
11511