Family Wellness Group
01/01/2022
https://www.facebook.com/112843480562194/posts/436088524904353/
کہتے ہیں دل سے دل کو راہ ہوتی ہے، میں کبھی ہاسٹل نہیں رہی مگر پی-ایچ-ڈی میں پہلی دفعہ جب ہاسٹل رہنا پڑا تو اماں بہت زیادہ یاد آتی تھی۔ میں امی کی لاڈلی ہونے کے ساتھ ساتھ گھر میں بہن بھائیوں سے بڑی تھی تو کچھ زیادہ ہی اہمیت ملتی تھی۔ خیر اکثر ہاسٹل میں دھاڑ دھاڑ روتی ملتی تھی۔ اور جب بھی ایسا ہوتا ساتھ ہی اما کا فون آ جاتا کہ کیا بات ہے، اللّه جانے انھیں کیسے معلوم ہو جاتا!
اچھا یہی تو میں آپکو بتانا چاہ رہی ہوں کہ کیسے معلوم ہو جاتا تھا! ( سائنسی مقالے کی کچھ باریک تفصیلات میں حذف کروں گی اور انتہائی سادہ بیان کروں گی)۔
ہم یہ جانتے ہیں کہ مقناطیس اور بجلی کی بھی ایک فیلڈ ہوتی ہے،، ایسے ہی ہمارے دماغ میں سوچ یا نیورل interactions کی وجہ سے ایک فیلڈ پیدا ہوتی ہے، جو ک ہمارے دماغ میں وجود آئرن کے ذروں کو ترتیب یا بےترتیب کر سکتی ہے، اپکی سوچ بولے بغیر اثر رکھتی ہے، اور اس سوچ کو زیادہ محسوس کیا جا سکتا ہے اگر وہ انسان آپ سے کنیکٹیڈ ہے۔
اسی طرح ہم جو گمان اپنے بچوں سے رکھتے ہیں بچوں کا دماغ انکو جذب کرتا ہے، وہ ویسی ہی کوشش کرتے ہیں جیسا ہم سوچتے ہیں یا کہتے ہیں۔
" ضدی بچہ ہے"
یقین مانیں اگلی دفعہ زیادہ ضد محسوس کریں گے، کیوں کہ وہ تو آپکی سوچ پہ پورا اترنے کی کوشش میں ہے۔
"کچھ کھاتا نہیں ہے"
لڑتا رہتا ہے۔
بچوں کو مارتا ہے،
تنگ کرتا ہے،
اور لسٹ بہت لمبی ہے،
آپ کو اپنے دماغپہ کام کرنے کی ضرورت ہے،
روز رات سوتے ہوے اپنے دماغ میں کچھ حصّے بنائیں، جہاں پہ فیصلہ کریں کہ کون سی چیز آیندہ رہنی ہے اور کون سی ڈسٹ بن میں پھینکنی ہے۔
جی ہاں سوچ کو بھی ڈمپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے اندر پازیٹوٹی پہ کام کریں اور ہاں جی اپنی سوچ کی طاقت کو استعمال کریں
آپ کی سوچ میں بہت طاقت ہے، اور یقین کریں، آدھے مسئلے اپکے یہی حل ہو جائیں گے ان شاہ اللّه۔
ڈاکٹر زرین زہرا
Follow here
Dr. Zareen Zuhra
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
East Riffa
POBOX:39021