Wasim Hayat

Wasim Hayat

Share

05/06/2025

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

16/05/2025
Photos from Wasim Hayat's post 22/07/2024

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122لیہ

پریس ریلیز
تاریخ: 22جولائی، 2024

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو 1122لیہ آفس کا دورہ۔ ڈاکٹر سجاد احمد

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں لیہ، کروڑ، چوبارہ اور ٹاؤن اسٹیشن چوک اعظم ، کوٹ سلطان سمیت تمام ریسکیو اسٹیشن کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ریسکیو آفس لیہ پہنچے پرریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا، ریسکیو اہلکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ضلع بھرمیں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام اور ممکنہ سیلاب کی تیاری کے حوالے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ریسکیو 1122لیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے، شہر ی ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

بعدازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکڑ سجاد احمد کے ہمراہ صدیق پارک میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ریسکیو آفیسران اور ریسکیو سکاؤٹس کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور توانامعاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو مل کر وطن عزیز پاکستان کوصاف اور سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگاناہونگے تاکہ ماحول سے سموگ، فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے۔

Photos from Wasim Hayat's post 08/10/2023

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 لیہ نے ضلع بھر میں نیشنل ریزیلنس ڈے بھرپور جذبے سے منایا۔ ڈاکٹر سجاد احمد
اس دن کومنانے کا مقصد عوام الناس میں حادثات سے نبردآزما ہونے سے قبل از وقت تیاری کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد

وسیم حیات
میڈیا کوارڈینٹر

Want your business to be the top-listed Media Company in Layyah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Layyah