Daily Awami Ankh Pakistan
وہاڑی(چیف رپورٹر)اے سی کی طرف سے 4 لمبڑ داروں کے خلاف کاروائی کی سفارش 2 نے رکوالی 2 کو شوکاز نوٹس جاری تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کی طرف سے سرکاری واجبات کی وصولی میں عدم تعاون پر 4 لمبڑداروں جن میں چک نمبر 56 کے زمیندار عبدالحنان خان بدھ، علی شیر چک نمبر 59 ڈبلیو بی کے چودھری فرخ ستار اور چک نمبر 37 ڈبلیو بی کریم بخش لاکھٹ کے خلاف ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ کو کاروائی کی سفارش کرتے ہوے آگاہ کیا کہ مذکورہ لمبڑداروں کی ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے 61 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری پینڈنگ ہے جن کی وصولی کے لیے پٹواری و ریونیو آفیسر سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا حب کہ ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز کے تحت ریکوری یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایہ نے مبینہ طور پر دو لمبڑ داروں کو رعایت دیتے ہوے چودھری فرخ ستار اور کریم بخش لاکھٹ کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں جس سے ضلع بھر کے لمبڑداروں اور با اثر سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے #
وہاڑی(چیف رپورٹر)موبائل فون پر کھیلی جانے والی آن لائن گیمز میں جوئے کے بڑھتے ہوئے رجحان سے والدین اور سماجی حلقوں میں تشویش ذرائع کے مطابق کم عمر بچے معمولی رقم یا انعامات کے لالچ میں ان گیمز کا رخ کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کی تعلیم، اخلاقی تربیت اور ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کے طلبہ کے علاوہ ورکشاپوں، ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز پر کام کرنے والے بچے بھی ان موبائل گیمز میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ابتدا میں تفریح کے نام پر شروع ہونے والا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ جوئے کی لت میں تبدیل ہو رہا ہے، جس سے بچوں میں محنت کے بجائے آسانی سے پیسہ کمانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔سماجی رہنماؤں اور والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس خطرناک رجحان پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مستقبل میں نوجوان نسل مختلف سماجی برائیوں اور جرائم کی طرف مائل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مثبت سرگرمیوں، کھیلوں اور تعلیمی مصروفیات کی طرف راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی پر مبنی موبائل گیمز اور ایپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے موبائل فون استعمال اور آن لائن سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ انہیں اس بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے #
Click here to claim your Sponsored Listing.